• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: عالمی عدالت میں مصر کی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت

Updated: May 13, 2024, 2:05 PM IST | Cairo

آج مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے تشدد اور استحصال، منظم طریقے سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور انفراسٹر کچر کی وسیع تر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصر نے یہ فیصلہ کیا ۔

ICJ. Photo: X
عالمی عدالت۔ تصویر: ایکس

مصر نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں اس کی جارحیت کیلئے داخل کئے گئے مقدمہ میں شمولیت اختیار کرے گا۔ اس ضمن میں مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تشدد اور انہیں استعمال کرنے اور جان بوجھ کر غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے اور انفراسٹر کچر کی بڑے پیمانے پر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ مصر کی یہ کارروائی اسرائیل کے انسانی قوانین ، عالمی قوانین اور جنگ کے دوران شہریوں کی حفاظت کے ۱۹۴۹ء کے ۴؍ جینوا کنویشن کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آج چوتھے مرحلے کی پولنگ، پانچویں مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں شدت

مصر نے اسرائیل سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اور عالمی عدالت کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے دیئے گئے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے وہاں عارضی اقدامات نافذ کرے۔مصر نے یو این سلامتی کاؤنسل اور اسٹیک ہولذز سے بھی اپیل کی کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ، رفح میں فوجی آپریشن کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اس معاملے میں فوری مداخلت کرے۔

عالمی عدالت میں نسل کشی کے مقدمے میں ترکی کی شمولیت 
اس ماہ کے آغاز میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی جسٹس کمیٹی کے چیئرمین نے کہاتھا کہ ترکی جنوبی افریقہ کے ذریعے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کیلئے دائر کئے گئے مقدمے میں سرکاری طور پر ملوث ہونے کا اعلان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی سے ۱۷؍ مارچ کو جواب طلب کیا

عالمی عدالت کے آرٹیکل ۶۳؍ کے تحت ترکی کو یہ حاصل ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور اپنی رائے بھی پیش کرے۔ 
ترکی کے وزیر خارجہ ہکان فیدان کا یہ اعلان ظاہر کرتا ہے کہ ترکی انصاف کے ساتھ کھڑا ہے اور نسل کشی کی مخالفت کرتا ہے۔ 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، انسانی جانوں کی تباہی
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں محصور خطے میں ۳۵؍ ہزار سے زائدافراد جاں بحق جبکہ ۷۸؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۷؍ اکتوبر کو شروع ہوئی اس جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آدھی سے زائد آبادی تباہ کن حالات اور بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔ 

تاہم، گزشتہ ہفتے حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کردہ تجویز قبول کی تھی جبکہ اسرائیل نے اسے ناقبول کیا تھااور کہاتھا کہ یہ اسرائیل کے مفادمیں نہیں۔ اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کے آغاز کا بھی اشارہ دیاتھا۔یاد رہے کہ جنوری میں اس کیس کی سماعت کے دوران اسرائیل کو عالمی عدالت میں نسل کشی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا اور عالمی عدالت نے اسرائیل کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ غزہ مین شہریوں کی حفاظت کیلئے فوری احکامات کرے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK