’جن وادی ہاکر س یونین‘ نے گزشتہ ۲؍ دن کے دوران ۸؍ مقامات پر آندولن کیا۔پھیری والوںکوکاروبارکی اجازت دینے کاپُرزورمطالبہ
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 6:18 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
’جن وادی ہاکر س یونین‘ نے گزشتہ ۲؍ دن کے دوران ۸؍ مقامات پر آندولن کیا۔پھیری والوںکوکاروبارکی اجازت دینے کاپُرزورمطالبہ
بی ایم سی کی جانب سے شہر ومضافات میں متواتر جاری کارروائی سے سیکڑوں پھیری والے پریشان ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ بی ایم سی ان کے خلاف سازش کر رہی ہےتاکہ ان کی روزی روٹی کا ذریعہ ختم ہو جائے۔ اس کی وجہ سے متعدد پھیری والے ذہنی دبائوکاشکار ہونے سے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو رہےہیں جبکہ بی ایم سی ان کے مطالبات پورے کر رہی ہے نہ ہی اس تعلق سے کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ اسی کارروائی کے خلاف پھیری والوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔ ’جن وادی ہاکر س یونین‘ نے گزشتہ ۲؍ دن میں شہر ومضافات کے ۸؍ مقامات پر آندولن کیا۔
سینٹرآف انڈین ٹریڈ یونین ممبئی کے صدر کامریڈ کے نارائنن نے انقلاب کو بتایا کہ ’’پھیری والوں کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن بی ایم سی اس معاملہ میں پھیری والوں سے تعاون نہیں کر رہی ہے۔ عدالت نے بی ایم سی سے پھیری والوں سے متعلق کچھ معلومات طلب کی ہے۔ بی ایم سی کا کہناہے کہ ہم نے عدالت کو معلومات دے دی ہے جبکہ عدالت کاکہنا ہے کہ ابھی تک بی ایم سی نےمعلومات فراہم نہیں کی ہے جس کی وجہ سے پھیری والوں کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہےاورشہری انتظامیہ پھیری والوں کے خلاف متواتر کارروائی کر رہا ہے جس سے ان کی روزی روٹی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ اسی وجہ سے پھیری والے احتجاج کررہے ہیں ۔ گزشتہ ۲؍ دن میں شہر ومضافات کے ۸؍مقامات پر پھیری والوں نے آندولن کر کے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: باندرہ :بھارت نگرمیں جھوپڑوں کے انہدام کی کوشش ،مکین مشتعل
کے نارائنن کے مطابق ’’ جمعرات کو ایم وارڈ، گوونڈی میں بی ایم سی کی طرف سے پھیری والوں کے خلاف ہونےوالی کارروائی اور پھیری والوں سےمتعلق ۲۰۱۴ء کی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر سیکڑوں پھیری والوں نے آندولن کیا۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’بی ایم سی کی متواتر کارروائی اور وقتاً فوقتاً ۱۲۰۰؍روپے چارج کرنے سے پھیری والے پریشان ہوگئے ہیں۔ ایک تو پھیری والوں کو کاروبار نہیں کرنے دیا جا رہا ہے اور دوسرے ۱۲۰۰؍ روپے چارج وصول کیا جا رہا ہے۔ کاروبار بند ہونے سے متعدد پھیری والے ذہنی تناؤ کا شکار ہیں ۔ ایسے میں اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تواس کاذمہ دارکون ہوگا؟بی ایم سی کو سمجھنا چاہئے۔ ہم نے بی ایم سی کے ایگزیکٹیو انجینئر جادھواور لائسنس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کی۔