• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی ایم سی کی یقین دہانی کےبعد ادویات کی سپلائی بحال

Updated: January 15, 2025, 5:03 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

بل کی عدم ادائیگی سے ۱۵۰؍ سپلائروں نے ادویات کی فراہمی روک دی تھی`

Mumbai Municipal Corporation building. Photo: INN
ممبئی میونسپل کارپوریشن کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

بل کی عدم ادائیگی سےپریشان بی ایم سی اسپتالوں میں دوائیں سپلائی کرنےوالے تقریباً ۱۵۰ ؍سپلائروں نے پیر سے دوائوں کی سپلائی روک دی تھی لیکن ایڈیشنل کمشنر (ہیلتھ) سے بات چیت کےبعددواتقسیم کاروں کی تنظیم آل فوڈ اینڈ ڈرگس لائسنس ہولڈرز فاؤنڈیشن نے اپنا فیصلہ واپس لے لیاہے۔ 
واضح رہےکہ ادویات تقسیم کرنےوالوں نے پیر سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں کو دواؤں کی فراہمی روک دی تھی کیونکہ پچھلے ۴؍سال سے ادویات کی رقم کی ادائیگی زیر التواء ہیں۔ مذکورہ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ بھی اعلان کیاگیا تھا کہ جب تک انتظامیہ کی جانب سے ادائیگیوں کی منظوری کے حوالے سے تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ادویات کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کی وجہ سے بی ایم سی کے اسپتالوں میں اگلے چند دنوں میں ادویات کی قلت ہونے کا امکان تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے اے آئی کا استعمال کریں

دریں اثناءبی ایم سی کےمحکمہ صحت کے ڈپٹی میونسپل کمشنر سنجے کُرھاڑےاور اسوسی ایشن کے وفد کےدرمیا ن ہونے والی بات چیت کے بعد اسوسی ایشن نے دوائوں کی فراہمی کو روکنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں دوائوں کی قلت کا خدشہ ٹل گیا ہے۔ 
اس ضمن میں پیر کی شام ڈپٹی میونسپل کمشنر اور آل فوڈ اینڈ ڈرگس لائسنس ہولڈرز فاؤنڈیشن کے وفد کےدرمیان ہونےوالی میٹنگ میں موجودایک ڈاکٹر نے بتایاکہ’’ ڈپٹی میونسپل کمشنرنے وفدکی ساری شکایتوں کو سننےکےبعد ان کےبقایا بلوں کی ادائیگی جلدازجلد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ساتھ ہی وفد سے دوائوں کی سپلائی بحال رکھنے کی اپیل کی ہے جس کی وجہ سےمذکورہ اداروں نےدوائوں کی فراہمی جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK