• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۵۵؍کروڑ خرچ کرنے کے باوجود ممبرا میونسپل اسپتال میں سہولتوں کا فقدان!

Updated: July 29, 2024, 10:50 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

میونسپل کمشنر سے میٹنگ کر کے این آئی سی یو/ آپریشن تھیٹر شروع کرنے اور ڈائیلاسس مشین بڑھانے کا مطالبہ کیاجائے گا: نجیب ملا

Najeeb Mulla and others in the hospital. Photo: INN
اسپتال میں نجیب ملا اور دیگرافراد ۔ تصویر : آئی این این

این سی پی(اجیت پوار)  پارٹی کے لیڈر  اور این سی پی کے سابق گروپ لیڈر نجیب ملا نے ممبرا کوسہ کے چند سابق کارپوریٹروں  کے ساتھ سنیچر کو  ممبرا کے ایم ایم ویلی علاقے میں واقع مجاہد آزادی حکیم اجمل خان میونسپل اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل اس میونسپل اسپتال میں  اب تک ۱۵۵؍ کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن اب تک یہاں نارمل زچگی ہی کی سہولت ہے۔ اسپتال میں این آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر شروع نہیں کیاگیا ہے، ۱۵؍ کی جگہ محض ۱۰؍ ڈائیلاسس یونٹ چل رہے ہیں۔ ان کی تعداد بڑھا کر  ۱۵؍ کرنا ہےاور دیگر سہولتیں مہیا کرانے کیلئے تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ سے پیر اور منگل کوملاقات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: یوتھ این سی پی کا مرکزی بجٹ کیخلاف مظاہرہ

اس سلسلے میں نجیب ملا نے بتایاکہ ’’مجاہد آزادی حکیم اجمل خان میونسپل اسپتال  میں ۹؍آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں لیکن مطلوبہ اسٹاف نہ ہونے کے سبب انہیں شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کے علاج کیلئے۲۰؍ این آئی سی یو یہاں لاکر رکھے ہیں لیکن اس کا بھی اسٹاف نہیں ہے، شہری انتظامیہ کی اس لاپروائی کے سبب شہری اس کی سہولت سے محروم ہیں۔ ممبرا کے مریضوں کیلئے ۱۵؍ ڈائیلاسس مشینیں ہونی چاہئیں لیکن ۱۰؍ ہی شروع کی گئی ہیں۔ ایم آر آئی  اور اسی طرح کی دیگر مشینوں کی بھی سہولت نہیں ہے، اس کے علاوہ جو مریض مہاتما جیوتی با پھلے اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت نہیں آتے ان کو بھی مفت علاج کی سہولت دینے جیسے مسائل پر میونسپل کمشنر سے بات چیت کریں گے۔‘‘
اس موقع پر پارٹی کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر ظفر نعمانی، معراج خان، نیہا نائک، صغیر ( راجو انصاری) اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK