• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوتھ این سی پی کا مرکزی بجٹ کیخلاف مظاہرہ

Updated: July 29, 2024, 10:44 AM IST | Inquilab News Network | Ghatkopar

 مرکزی بجٹ میں نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کیخلاف اتوار کو  یوتھ  این سی پی کی جانب سے گھاٹکوپر میں چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کے پاس گاجر دکھا کر اور تربوز پھوڑ کر احتجاج کیا گیا۔

Youth NCP workers protesting. Photo: INN
یوتھ این سی پی کے کارکن احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

 مرکزی بجٹ میں نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کیخلاف اتوار کو  یوتھ  این سی پی کی جانب سے گھاٹکوپر میں چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کے پاس گاجر دکھا کر اور تربوز پھوڑ کر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کےمطابق مرکز کی مودی حکومت نے بجٹ میں بہار اور آندھرا پردیش ریاستوں پر خصوصی مہربانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یکم اگست سے سائن بریج بند ہوگا

ان دونوں ریاستوں کو ۷۴؍ ہزار کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست مہاراشٹر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی سے کسان اور مزدور پریشان ہیں۔امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی جارہی ہے لیکن مودی حکومت نے غریبوں کیلئے بھی کوئی راحت نہیں دی ہے۔اس مظاہرے میں ممبئی یوتھ این سی پی کے صدر ایڈوکیٹ امول ماتیلے، نائب صدر اومکار شرکے، جنرل سیکریٹری عمران تڑوی، حنیف پٹیل، انل جیسوال، ضلع صدر سچن لونڈے اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK