• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بورڈ امتحانات: بدعنوانی والے مراکزکی فہرست جاری ،ان سینٹروں کےعملےکی منتقلی ہوگی

Updated: February 09, 2025, 12:58 PM IST | Staff Reporter | Mumabi

۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کےامتحانات کو شفافیت اور نقل سےپاک منعقدکرنےکی ہر ممکن کوشش جاری،سینٹر سربراہ ،سپروائزروں اور ممتحن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا۔

Rigorous arrangements are being made to conduct copy-free exams. Photo: INN
نقل سے پاک امتحانات کے انعقاد کیلئے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

تعلیمی تنظیموںاور سیاسی نمائندوں کےمطالبے پر مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن(ایم ایس بی ایس سی) نےبورڈامتحانات کونقل سے پاک منعقد کرنےکیلئے امتحانی مراکز پر سینٹر سربراہ، سپروائزروں اورممتحن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہےلیکن گزشتہ ۵؍سال میں جن امتحانی مراکز پر نقل کے معاملات درج ہوئےہیں ،ان مراکز پر ان ذمہ داران کو ایک سے دوسر ے امتحانی مرکز پر منتقل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کے تحت ڈویژنل سطح پر ایسے اسکولوںکی فہرست شائع کی جارہی ہے۔ پونے ضلع پریشد کے سیکنڈری اسکول کے ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر بھاؤ صاحب کاریکر کے دفتر نے ان اسکولوں کی فہرست شائع کی ہے جہاں ۲۰۱۸ءسے ۲۰۲۴ء کے درمیان نقل کے کیسز پائے گئےتھے ۔ واضح رہے کہ ۱۰؍ویں اور۱۲؍ویں کے فروری اور مارچ میں ہونے والے امتحانات کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے  امتحانی مراکز پر تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وہ امتحانی مراکز جہاں مذکورہ مدت کے درمیان نقل کے معاملات سامنے آئےہیں ، ان مراکز کی فہرست جاری کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل پر جان بوجھ کر غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

ان امتحانی مراکز پر بورڈ امتحانات کے دوران، سینٹر ڈائریکٹرز ، سپروائزر اور دیگر عملے کے اراکین کو ایک سے دوسرے سینٹر پر منتقل کیاجائے گا۔  ڈاکٹر بھائو صاحب کاریکر نے گروپ ایجوکیشن آفیسر اس تعلق جو مکتوب روانہ کیاہے اس میںاس سلسلہ میں کوتاہی نہ کرنےکی تلقین کی ہے۔ دسویں اور بارہویں کے نقل سےپاک امتحانات کےانعقادکے مقصد سے امتحانی مراکز میں سینٹر ہیڈز اور سپروائزرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھالیکن ٹیچرس یونین اور ٹیچر ایم ایل اے کی جانب سے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کے انتباہ اور ایسا نہ کرنےکی صورت میں امتحانی عمل اور پیپر اسکروٹنی کا بائیکاٹ کرنےکی دھمکی دینے کے بعد، بورڈ نے نرمی اختیار کرتے ہوئے اس فیصلے کو تبدیل کردیا ہے۔ 
 اسی مناسبت سے محکمہ تعلیم نے اب صرف ان مراکز کے سپروائزرز اور سینٹر ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مذکورہ مدت کے درمیان نقل کے کیسز پائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK