حماس کا غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے ایک ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس کا بھی مطالبہ۔
EPAPER
Updated: February 09, 2025, 10:29 AM IST | Gaza
حماس کا غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے ایک ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس کا بھی مطالبہ۔
حماس نے جمعہ کو اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے اور علاقے میں انسانی امداد اور راحت پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ غزہ میں قائم میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ غزہ پہنچنے والے امدادی سامان کی مقدار نسبتاً کم ہے جو آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف۸۵؍ سوامدادی ٹرک غزہ پہنچے ہیں جبکہ معاہدے کے مطابق۱۲؍ ہزار ٹرک پہنچ جانا چاہئے تھا۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی پر بھی بی جے پی قابض ،’آپ‘ کی شرمناک شکست
سلامہ معروف نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایندھن کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔روزانہ۵۰؍ کے بجائے صرف۱۵؍ ٹرکوں کی اجازت دی ہے۔ اسرائیل نے اہم طبی سامان روک دیا ہے، زخمیوں اور مریضوں کو نکالنے میں تاخیر کی ہے اور تعمیر نو کا ضروری سامان کا داخلہ روک دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کرے، امداد سے متعلق پابندیاں ہٹائے اور تعمیر نو کی کوششوں میں سہولت فراہم کرے۔انہوں نے غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے ایک ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس کا بھی مطالبہ کیا۔