آکسفورڈ نے برین رَوٹ (Brain Rot) کو ۲۰۲۴ء کا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ ۳۷؍ ہزار ووٹ دہندگان نے ۶؍ نامزد الفاظ میں سے اس لفظ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ لفظ جین زی اور جنریشن الفا کے ذریعے زیادہ استعمال کیا جارہاہے اور سوشل میڈیا پر رائج ہے۔
EPAPER
Updated: December 02, 2024, 9:56 PM IST | New Delhi
آکسفورڈ نے برین رَوٹ (Brain Rot) کو ۲۰۲۴ء کا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ ۳۷؍ ہزار ووٹ دہندگان نے ۶؍ نامزد الفاظ میں سے اس لفظ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ لفظ جین زی اور جنریشن الفا کے ذریعے زیادہ استعمال کیا جارہاہے اور سوشل میڈیا پر رائج ہے۔
آکسفورڈ نے اپنے ’’ورڈ آف دی ایئر ۲۰۲۴ء ‘‘ کا اعلان کیا ہےاور یہ ۱۷۰؍ سال پرانی اصطلاح ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئے مفہوم کے ساتھ شہرت حاصل کی ہے۔آکسفورڈ نے ’’برین رَوٹ‘‘ (Brain Rot) کو ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ (سال کا لفظ) قرار دیا ہے جس کا معنی ہے ’’کسی شخص کی مشکوک تباہ کن ذہنی حالت جو ایسی چیزوں کے زیادہ استعمال سے ہوتی ہے جنہیں انتہائی کم درجے کی یا معمولی سمجھا جاتا ہے۔‘‘ اس لفظ کا انتخاب ۳۷؍ ہزار افراد نے نامزد ہونے والے ۶؍ لفظوں میں سے کیا ہے جن میں ’’ڈیمیو‘‘، ’’ڈائنامک پرائسنگ‘‘ اور ’’رومینٹیسی ‘‘ شامل ہیں۔۲۰۲۳ء سے ۲۰۲۴ءکے درمیان ’’برین رَوٹ‘‘ کی اصطلاح کے استعمال میں ۲۳۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ۱۸۵۴ء میں ہنری ڈیوڈ کی کتاب ’والڈین‘‘ میں پہلی مرتبہ اس لفظ کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: حماس کا ممنوعہ ہتھیاروں کے اسرائیلی استعمال کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ
آکسفورڈ لینگویجز کے صدر کسیپر گریتھ وول کے مطابق ’’برین رَوٹ‘‘ لفظ کا استعمال آج کے دور میں ’’خاص طورپر سوشل میڈیا پر، کم معیار کے آن لائن مواد کی ضرورت سے زیادہ استعمال کے اثرات کے بارے میں خدشات کو ظاہر کرنے‘‘ کیلئے کیا جارہا ہے۔ متعدد وووٹ دہندگان نے اس لفظ کا انتخاب کیا ہے جس کے بعد ہم نے اسے ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’جنریشن زیڈ (جین زی) اور جنریشن الفا کے ذریعے اس لفظ کا استعمال سب سےزیادہ کیا جاتا ہے جو سب سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں۔‘‘