• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برازیل: اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کے فلسطین کیساتھ آزاد تجارت کے معاہدہ پر دستخط

Updated: July 09, 2024, 3:55 PM IST | Agency | Brasília

گزشتہ دن برازیل حکومت نے اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے۔ برازیل نے ۲۰۱۰ء ہی میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا تھا۔

Brazil`s President Luiz Inacio Lula da Silva. Photo: INN
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا۔ تصویر : آئی این این

برازیل نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اظہار میں فلسطینی حکام کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ کیا ہے جس کی توثیق کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتظار تھا۔ برازیل کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ’’معاہدہ اقتصادی طور پر قابل عمل فلسطینی ریاست کیلئے ایک ٹھوس شراکت ہے، جو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن اور ہم آہنگی سے رہ سکتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ برازیل، جو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے اور ۲۰۱۰ء میں اس نے برازیل کے دارالحکومت میں فلسطینی سفارت خانے کی تعمیر کی اجازت دی تھی، نے جمعہ کو جنوبی امریکہ کے ’’مرکوسور‘‘ تجارتی بلاک اور فلسطینی حکام کے درمیان اس معاہدے کی توثیق کی جس پر ۲۰۱۱ء میں دستخط کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:لندن: ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے یہودیوں کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا مرکوسر کے دیگر ممبران بھی اس کی پیروی کریں گے۔ ارجنٹائنا میں صدر جیویر میلی کی دائیں بازو کی حکومت سے ایسا کرنے کی توقع نہیں ہے۔ یوروگوئے اور پیراگوئے کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔برازیلیا میں فلسطینی سفیر ابراہیم ال زیبن نے برازیل کے فیصلے کو جرات مندانہ، معاون اور بروقت قرار دیا۔ انہوں نے رائٹرز کو ایک پیغام میں کہا کہ یہ ’’فلسطین میں امن کی حمایت کا موثر طریقہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ مرکوسور کے ساتھ فلسطین کی تجارت، جو فی الحال صرف ۳۲؍ ملین ڈالر سالانہ ہے، بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK