• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برازیلی راہبہ کو اقوام متحدہ کے رفیوجی ایوارڈ سے نوازا گیا

Updated: October 09, 2024, 7:05 PM IST | New Delhi

برازیل سے تعلق رکھنے والی ایک عیسائی راہبہ، جو گزشتہ ۴۰؍ سال سے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کر رہی ہیں، کو یو این ہائی کمشنر فار رفیوجیز کا نانسین پرائز تفویض کیا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری برازیلی ہیں۔

Rosita Milesi. Photo: INN
راہبہ روسیتا میلیسی۔ تصویر: ایکس

برازیل سے تعلق رکھنے والی ایک عیسائی راہبہ، جو گزشتہ ۴۰؍ سال سے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کر رہی ہیں، کو یو این ہائی کمشنر فار رفیوجیز کا نانسین پرائز تفویض کیا گیاہے۔خیال رہے کہ یہ ایوارڈ اندرونی طور پر بے گھرہونے والے افراد اور وہ افرادجن کا کوئی ملک نہیں ہے ، کیلئے بہترین خدمات انجام دینے کیلئے دیا جاتا ہے۔اطالوی نژاد برازیلی راہبہ روسیتا میلیسی(۷۹؍) کے والدین جنوبی برازیل میں کسان تھے۔ ۱۹؍ سال کی عمر میں وہ راہبہ بنی تھیں۔ بطور وکیل ، سوشل ورکر اور سماجی کارکن انہوں نے ۴؍ دہائیوں تک برازیل میں مہاجرین اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حقوق کی حمایت کی۔ خیال رہے کہ یو این ایچ سی آر نانسین رفیوجی ایوارڈ کا قیام ۱۹۵۴ءمیں عمل میں آیا تھا۔ یہ ایوارڈ ناورے کے انسانی رضاکار، سائنسداں، سفارتکار اور مہم جو  فرتیوف نانسین کے اعزاز میں دیا جاتا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے اس ایوارڈ کا اعلان جینوا میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جمعیت علمائے ہند کا خط، بی جے پی کے اراکین پارلیمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ 

میلیسی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے عالمی انعام یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن میں امریکہ کی سابق خاتون اول ایلینور روزویلٹ اور جرمنی کی سابق چانسلر انگیلا میرکل بھی شامل ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری برازیلی ہیں۔ ۱۹۸۵ء میں برازیل سے تعلق رکھنے والے پاؤلو ایوارسٹو آرنس نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ میلیسی برازیلیا ، برازیل میں مائیگریشن اینڈ ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم ڈی ایچ) کی قیادت کر رہی ہیں۔اس کے ذریعے وہ ہزاروں بے گھر اور تارکین وطن کی شیلٹر، ہیلتھ کیئر، تعلیم اور ان کے قانونی حقوقکی رسائی کیلئے ان کی مدد کرتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK