• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی جنگوں میں ہندوستانی فوجیوں کی خدمات کی یاد میں انگلینڈ کے انڈیا گیٹ پرتقریب

Updated: April 20, 2024, 9:58 PM IST | London

عالمی جنگوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں بر طانیہ کے انڈیا گیٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ تاریخی حیثیت کی حامل دیگرعمارتوں پر بھی تقریب کےا ہتمام کا منصوبہ، اس کے ذریعے تاریخ کو یاد کیا جائے گا۔

Indian soldiers can be seen during the First World War. Photo: INN
پہلی جنگ عظیم کے دوران ہندوستانی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر:آئی این این

 جنوب مشرقی انگلینڈ میں برائٹن کے سمندرکے کنارے ریزورٹ کی ایک مقامی کونسل نے قصبے کے انڈیا گیٹ کی یادگار پر دو عالمی جنگوں میں ہندوستانی فوجیوں کے کردار کی یاد میں اس اکتوبر کثیر العقیدہ سالانہ تقریب کی منظوری دی ہے۔ 
اس کی نقاب کشائی پٹیالہ کے مہاراجہ بھوپندر سنگھ نے ۲۶؍اکتوبر ۱۹۲۱ءکو کی تھی اور یہ رائل پویلین کے جنوبی دروازے پر واقع ہے۔ بریٹن میں ان تین عمارتوں میں سے ایک جو ایک کلیدی اسپتال کے طور پر کام کرتی تھی جس میں غیر منقسم ہندوستان کے ان فوجیوں کا علاج کیا جاتا تھا، جو اس وقت زخمی ہوئے تھے۔ ان میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، میانمار اور بھوٹان کے فوجی شامل تھے۔ 
انڈیا گیٹ، جسے تھامس ٹائر وِٹ نے ڈیزائن کیا تھا، نے ایک بہت نچلے گیٹ کی جگہ لے لی جسے بریٹن کارپوریشن نے ۱۸۵۰ءمیں پویلین کی خریداری کے بعد تعمیر کیا تھا اور اسے گجرات سے اخذ کردہ انداز میں چار ستونوں پر قائم ایک گنبد کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق، پہلی جنگ عظیم میں تقسیم ہند سے پہلے کے ۵ء۱؍ملین سے زیادہ فوجیوں نے نوآبادیاتی دور کی برٹش انڈین آرمی میں خدمات انجام دیں اور نیو چیپل کی لڑائی، گیلی پولی کی لڑائی جیسی بڑی لڑائیوں میں حصہ لیا۔ 
دوسری جنگ عظیم میں غیر منقسم ہندوستان کے ۵ء۲؍ملین سے زیادہ فوجیوں نے برطانوی ہندوستانی فوج میں خدمت کرنے کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دیں، جو تاریخ کی سب سے بڑی رضاکار فوج ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:الیکشن کمیشن پربی جےپی کی حمایت کا الزام

بریٹن میں رائل پویلین انڈین اسپتال جو ان لڑائیوں کے زخمیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا، اس پر بھی چھتری میموریل کا نشان ہے، جو اس جگہ پر قائم ہے جہاں ہندوؤں اور سکھوں کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ کامن ویلتھ وار گریوز کمیشن کے زیر انتظام ایک یادگار بھی ہے اور وہاں ہر جون میں چھتری میموریل گروپ کی طرف سے سالانہ یادگاری تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
مقامی کونسل کی ثقافت، ورثہ، کھیل، سیاحت اور اقتصادی ترقی کمیٹی کا خیال ہے کہ اکتوبر میں انڈیا گیٹ پر سالانہ یادگاری تقریب موجودہ یادگاری خدمات میں ایک مناسب اضافہ ہو گا اور اس کے علاوہ غیر منقسم ہندوستان کے مسلمان اور بدھسٹ سپاہیوں کے عزم کو تسلیم کرے گا۔ بریٹن اینڈ ہوو میوزیم کے ساتھ شراکت میں، تقریب کی تفصیلات کمیونٹی لیڈروں کی ایک کمیٹی کے ذریعے طے کی جائے گی اور بریٹن اینڈ ہوو سٹی کونسل کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ 
اس سے پہلے کہ میموریل کیلئے مزید منصوبوں کو حتمی شکل دی جائےپرینٹن اور نوو سٹی کونسل کے ذریعہ تعاون یافتہ کمیٹی مقامی مسلح افواج کے اہلکاروں اور سابق فوجیوں، غیر منقسم انڈین ایکس سروسز اسوسی ایشن اور وسیع تر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK