• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

الیکشن کمیشن پربی جےپی کی حمایت کا الزام

Updated: April 21, 2024, 12:44 PM IST | Agency

ممتا بنرجی نے انتخابی کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا، کہا کہ الیکشن کے ۷؍ مرحلے انتخابی مہم میں بی جےپی کی آسانی کوذہن میں رکھ کر طے کئے گئے ہیں۔

Mamata Banerjee during election campaign. Photo: INN
ممتا بنرجی انتخابی مہم کے دوران۔ تصویر : آئی این این

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی نے سنیچر کو بی جےپی کے ساتھ ہی ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اوراس پر جانبداری کا الزام عائد کیا۔ انہوں  نے کہا کہ انتخابی کمیشن نے پارلیمانی الیکشن کیلئے ۷؍ مراحل کی تاریخوں  کا اعلان اس لئے کیا تاکہ وزیراعظم اوران کے کابینی وزیر سرکاری خرچ پر ملک بھر میں   انتخابی مہم چلاسکیں۔ 
مالدہ ضلع کے گاجول میں ٹی ایم سی امیدوار پرسون بنرجی جو سابق آئی پی ایس افسر ہیں، کی حمایت میں  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات ۱۹؍ اپریل سے یکم جون کے درمیان رکھے گئے ہیں تاکہ مودی اوران کے کابینی رفقاء ہر مرحلے سے قبل خصوصی طیاروں میں پورے ملک کی انتخابی ریلیوں کیلئے سفر کرسکیں۔

یہ بھی پڑھئے: پہلے مرحلہ میں کم ووٹنگ فیصد نے مقابلہ سخت کردیا

انہوں نے نشاندہی کی کہ ’’پہلے مئی تک الیکشن مکمل ہوجایا کرتے تھے مگر اس بار اسے یکم جون تک طول دے دیا گیاہے تاکہ مودی فوجی طیارہ میں  مختلف علاقوں  کا سفر کرسکیں جبکہ ہمیں  اپنی آمدورفت کیلئے خود انتظام کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں ہیلی کاپٹر بُک کرنے پڑتے ہیں  مگر انہیں  بھی بی جے پی لیڈروں  نے پہلے ہی بک کرلیا ہےتا کہ ہمیں  کم سے کم مواقع ملیں۔ ‘‘ انہوں  نے موسم کی تمازت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’عوام گرمی سے پریشان ہیں مگر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں  کہ وہ لوگ تو وی آئی پی سہولیات کےساتھ انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ ‘‘انہوں  نے الیکشن کمیشن پر بی جےپی اوراس کی حکومت کے اشارہ پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK