بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اتوار کو پارٹی کی تمل ناڈو یونٹ کے مقتول صدر کے آرمسٹرانگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
EPAPER
Updated: July 08, 2024, 2:39 PM IST | Agency
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اتوار کو پارٹی کی تمل ناڈو یونٹ کے مقتول صدر کے آرمسٹرانگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اتوار کو پارٹی کی تمل ناڈو یونٹ کے مقتول صدر کے آرمسٹرانگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمسٹرانگ کو گزشتہ جمعہ کی رات۶؍ رکنی گینگ نے قتل کر دیا تھا۔
مایاوتی نے لکھنؤ سے ایک خصوصی پرواز لے کر سیدھے پیرمبور کے ایک پرائیویٹ اسکول پہنچیں جہاں آرمسٹرانگ کا جسد خاکی عوام کیلئے رکھا گیا تھا۔ انہوں نے آرمسٹرانگ کے جسد خاکی پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور ان کے اہل خانہ کو تسلی بھی دی۔ پولیس نے مایاوتی کے دورے اور آرمسٹرانگ کی آخری رسومات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مایاوتی نے آرمسٹرانگ کے قتل کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تفتیش کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اصل مجرموں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسام میں بارش اورسیلاب سے تباہی
انہوں نے تمل ناڈو حکومت سے امن و امان برقرار رکھنے اور ریاست میں دلتوں کی فلاح و بہبود کے لئے مناسب سیکوریٹی کو یقینی بنا نےاور قتل میں ملوث اصل مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے قدم اٹھانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے بی ایس پی کارکنوں سے امن برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا اپنا فرض پورا کرے۔ پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں اب تک۱۱؍ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اسےپچھلے سال ہسٹری شیٹر سریش کے قتل کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔ گریٹر چنئی سٹی پولیس کمشنر سندیپ رائے راٹھور نے قتل میں کسی سیاسی پہلو سے انکار کیا اور کہا کہ پولیس تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ہسٹری شیٹر سریش کے قتل کے بعد ماضی کی دشمنی کو قتل کی وجہ بتایا جا رہا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ اصل وجہ مکمل تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگی۔
قبل ازیں پوسٹ مارٹم کے بعد آرمسٹرانگ کی لاش سنیچر کی رات ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی تھی اور اسے ان کی ایانورم رہائش گاہ لے جایا گیا جہاں سے اسےاتوار کی صبح پیرمبور کے ایک نجی ا سکول میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے آرمسٹرانگ کے جسد خاکی کاآخری دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔