• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا ۳۱؍جنوری سے آغاز، ۴؍ اپریل تک جاری رہے گا

Updated: January 18, 2025, 6:25 PM IST | New Delhi

پارلیمانی معاملات کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ’’پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز ۳۱؍ جنوری سے ہوگا اور سیشن ۴؍ اپریل کو ختم ہوگا۔ یکم فروری کو وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ۲۰۲۵ء تا ۲۰۲۶ءکا مالی بجٹ پیش کریں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پارلیمانی معاملات کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ’’پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز ۳۱؍ جنوری سےہوگا جو ۴؍ اپریل کو ختم ہوگا۔ یہ سیشن ، جس میں ۲۷؍ اجلاس ہوں گے، کا آغاز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوگا۔ اسی دن ۲۰۲۴ء تا ۲۰۲۵ء کے معاشی سروے پر گفتگو کی جائے گی۔ یکم فروری کو وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ۲۰۲۵ءتا ۲۰۲۶ء کا مالی بجٹ پیش کریں گی۔ ۱۳؍ فروری سے ۱۰؍ مارچ کو بجٹ کے عمل پر نظر ثانی کا وقت دیا جائے گا اور وزارت فراہم کئے جانے کے تعلق سے گفتگو کی جائے گی۔ اس کے بعد ہی بجٹ کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ یاد رہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا پہلا مکمل بجٹ ہوگا۔ یہ آٹھویں مرتبہ ہوگا جب وزیر مالیات نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: قیدیوں کے پاس سوائے ان کے کپڑوں کے کچھ نہیں ہوتا: فلسطینی وکیل کا انکشاف

الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت کویہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ صرف مخصوص دہلی کے بجٹ کے تعلق سے اعلان کرنے سے گریز کرے کیونکہ ۵؍فروری میں دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ یادرہے کہ اس سال کے آخر میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہوں گے جہاں بی جے پی، جنتا دل (متحدہ) اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ویلاس) کے اشتراک والی حکومت ہے۔دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ’’وقف امانڈمینٹ بل‘‘ پر ۲۰۲۴ء میں ر پورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK