بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات نزدیک ہیں اس لئے بی جےپی نے سی اے اے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ میری زندگی میں کوئی بھی مغربی بنگال میں سی اے اے نافذ نہیں کر سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 30, 2024, 7:10 PM IST | Kolkata
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات نزدیک ہیں اس لئے بی جےپی نے سی اے اے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ میری زندگی میں کوئی بھی مغربی بنگال میں سی اے اے نافذ نہیں کر سکتا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جےپی پر لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے قانون کا معاملہ اٹھانے کے تعلق سے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی زندگی میںمغربی بنگال میں سی اے اے قانون کو نافذ نہیں ہونے دیں گی۔انہوں نے دیناج پور کے رائے گنج میں عوامی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے موقع دیکھ کر لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے قانون کے معاملے کو اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مہاگٹھ بندھن بہار میں انصاف کی جنگ لڑے گا، نتیش کمار کی کوئی ضرورت نہیں: راہل گاندھی
ممتانے بی جے پی کے حوالے سے کہا کہ انتخابات نزدیک آرہے ہیں اس لئے بی جے پی نے دوبارہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے سی اے اے کے معاملے کو اجاگر کیا ہےلیکن میں یہ واضح کر دوں کہ جب تک میں زندہ ہوں مغربی بنگال میں کوئی بھی سی اے اے نافذ نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ ممتا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بی جےپی کےلیڈر شانتنو ٹھاکر نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں سی اے اے نافذ کردیا جائے گا۔انہوں نے ۲۴؍ پرگنہ میں یہ بیان دیا تھا۔
واضح رہے کہ بی جے پی ۲۰۱۹ء میں سی اے اے قانون لائی تھی ۔ اس قانون کے تحت ۲۰۱۴ء سے قبل ہندوستان میں داخل ہونے والے بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے ہندو، سکھ ، جین ، بدھ ، پارسی اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔