• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیلیفورنیا: ڈزنی ریزارٹ کے ملازمین کی ہڑتال کے بعد کمپنی نے عارضی معاہدہ کیا

Updated: July 24, 2024, 11:13 PM IST | Anaheim

گزشتہ دنوں اناہیم، کیلیفورنیا میں واقع ڈزنی ریزارٹ کے ملازمین نے تنخواہوں، چھٹیوں اور دیگر مراعات کیلئے بڑے پیمانے پر ہڑتال کی تھی۔ آج کمپنی نے ملازمین کی یونین سے بات چیت کرکے ایک عارضی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ تاہم، اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Disney Resort employees on strike. Image: X
ڈزنی ریزارٹ کے ملازمین ہڑتال کے دوران۔ تصویر: ایکس

ڈزنی نے اپنے کیلیفورنیا کے تھیم پارکس میں ہزاروں کارکنوں کی نمائندگی کرنے والی چار یونینوں کے ساتھ ایک عارضی معاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونین سے ۱۴؍ ہزار سے زائد کارکنان وابستہ ہیں۔ تاہم، فوری طور پر معاہدہ کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چند دنوں قبل ڈزنی تھیم پارک کے مزدوروں نے اجرت، بیماری کی چھٹی اور دیگر مراعات پر کئی مہینوں کی بات چیت کے بعد ہڑتال کردی تھی۔ یونین نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم نے ڈزنی کو دکھایا ہے کہ پارک کے حقیقی جادوگر ہم ہیں اور آج یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب کارکنان اپنے حق کیلئے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو جیت ان ہی کی ہوتی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ادیداس: جوتوں کی اشتہاری مہم سے ہٹائے جانے پر کمپنی نے بیلا حدید سے معافی مانگی

کیلیفورنیا کے ڈزنی ریزارٹ کے ۳۵؍ ہزار ملازمین یونینوں سے وابستہ ہیں۔ اس ریزارٹ میں ڈزنی لینڈ کے ساتھ ڈزنی کیلیفورنیا ایڈونچر اور اناہیم شہر میں شاپنگ اور تفریحی ضلع ڈاؤن ٹاؤن ڈزنی شامل ہیں۔ ڈزنی لینڈدنیا کا دوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا تھیم پارک ہے۔ ریزارٹ کی ترجمان جیسیکا گڈ نے کہا کہ ’’ہم اپنے ممبروں کا ہمہ وقت خیال رکھتے ہیں۔ ہم سبھی ایک عارضی معاہدہ پر پہنچ کر خوشی محسوس کررہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK