• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیمبرج کی آن لائن لغت میں ۳۲۰۰؍ نئے الفاظ کی شمولیت

Updated: July 27, 2024, 11:16 AM IST | London

کیمبرج نے مسلسل عوام کے درمیان ، سوشل میڈیا میں استعمال ہونے والے اور انٹرنیٹ پر بھیجے جانے والے پیغامات میں استعمال ہونے والے الفاظ کو اپنی لغت میں شامل کیا ہے۔ آن لائن ایڈیشن میں کل ۳۲۰۰؍ نئے الفاظ کو شامل کیا گیا ہے ان میں فقرے بھی ہیں اور اسم بھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیمبرج نے اپنی آن لائن لغت کے ۲۰۲۴ء کی اشاعت میں ۳۲۰۰؍ نئے انفاط کو شامل کیا ہے ، اس میں عامیانہ الفاظ بھی شامل کئے گئے ہیں جیسےبوپ، اک، چیف کس وغیرہ۔’بوپ‘یعنی پیار سے یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں جانوروں یا انسانوں کی ناک یا سر کو اپنی انگلی سے چھو لینا، اسی کے ساتھ’ اک‘  یعنی اچانک کسی کے تعلق سے نفرت امڈ آنا ، یا یہ ظاہر کرنا کہ کسی شخص کے کسی عمل سے آپ ناخوش ہیں،اسی طرح سے’ چیف کس ‘یہ اس کیفیت کو ظاہر کرتا ہے جب آپ اپنی انگلیوں اور انگوٹھے کو ایک ساتھ بند کرکے یہ بتانے کیلئے کہ کوئی ایک دم مناسب یا موزوں ہےچوم کر ہونٹ سے الگ کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑحئے : پیرس اولمپکس سے قبل شہر کی تیز رفتار ریل لائن پر سائبر حملہ، ۸؍ لاکھ مسافر متاثر

جمعرات کو لغت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ زبان ہمیشہ تبدیل ہوتی رہتی ہے،اس کے معنی یہ ہیں کہ کیمبرج لغت کی ٹیم مسلسل نئے الفاظ کی تلاش میں منہمک رہتی ہے،جو انگریزی زبان میں شامل ہوتے ہیں۔اسی طرح سائنس اور ٹکنالوجی کے کئی نئے ایڈیشن میں’ سیکوم‘  لفظ شامل کیا گیا ہے،یعنی سائنسی کام کو ایسے شخص کو سمجھانا جو غیر سائنسی ہو۔’ ڈیپ اسکائی‘یعنی موجودہ شمسی نظام کے باہر موجود خلاء۔اسی کے ساتھ کچھ جملوں یا محاوروں کے مخفف بھی شامل کئے گئے ہیں جو تحریری پیغام بھیجنے میں استعمال کئے جا تے ہیں جیسے’ آئی وائی کے وائی‘کے یعنی’ اف یو نو یو نو ‘، یہ فقرہ سوشل میڈیا پرایسے وقت استعمال کیا جاتا جب آپ کسی کے ساتھ کوئی لطیفہ یا پیغام ساجھا کر تے ہیں جسے پڑھنے والے کے علاوہ دوسرے لوگ شاید نہ سمجھ سکیں۔ایک اسم’  فیس جرنی‘ شامل کیا گیا ہے یہ اس کیفیت کو ظاہر کرتا ہے جب کسی واقع کے رد عمل میں آپ کے چہرے پر مختلف قسم کے تاثر ات بھرتے ہیں۔
اسی کے ساتھ موسیقی کی لغت میں’ سوکا‘ لفظ شامل کیا گیا ہے، یعنی روحانی اور نغمگی کا امتزاج جو کیریبیائی سے ماخوذ ہے اس کے علاوہ ’جگ بینڈ‘ یعنی وہ چھوٹا گروہ جو بہت ہی معمولی آلات خصوصاًجگ کا استعمال کرکے مختلف قسم کی موسیقی بجاتے ہوں ۔

یہ بھی پڑھئے : عام بجٹ میں ممبئی کے لوکل ٹرین مسافروں کو نظر انداز کرنے پر ناراضگی کا اظہار

ساتھ ہی آن لائن کھیلوں سے متاثر ہوکر بھی اس سے متعلق الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔جیسے’بیک ریڈ‘یعنی انٹر نیٹ کے ایسے پیغامات کا سلسلہ جسے آپ نے اس وقت نہیں پڑھا جب وہ بھیجے گئے تھے، اس کے علاوہ ایک لفظ ’ اسپیڈ ڈرم ‘ یعنی جتنی جلد ہو سکے اتنی جلد کمپیوٹر کے کھیل کو ختم کرناخصوصاً کھیل کے اس حصے کو جو کلیدی کھیل کا حصہ نہ ہو کر اسی کھیل کا ضمنی حصہ ہو۔
کیمبرج لغت نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تقریروں میں کہی جانے والی انگریزی اور عوام کی بول چال میں استعمال ہونے والی انگریزی کے الفاظ جمع کئے ہیں، تاکہ پتہ کیا جا سکے کے نئے الفاظ کو مختلف قسم کے لوگ ، مختلف قسم کے حالات میں کس طرح استعمال کرتے ہیں،اس کے علاوہ آن لائن عوام سے رائے لی گئی کہ کن الفاظ کو لغت میں شامل کیا جا سکتا ہے،اس سےلغت کے ذیعے کسی بھی نئے لفظ کی شمولیت کےطریقہ کار یا معیار کا پتہ چلا یا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK