Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا: ٹرمپ کے ٹیرف تناؤ کے درمیان پیشگی پولنگ میں ریکارڈ ۷۳ لاکھ رائے دہندگان نے شرکت کی

Updated: April 23, 2025, 10:10 PM IST | Inquilab News Network | Ottawa

کنیڈا میں ووٹنگ ۲۸ اپریل کو ہوگی جس میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ برسراقتدار لبرلز کے سربراہ مارک کارنی، کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئلیور اور این ڈی پی کے جگمیت سنگھ انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

الیکشنز کنیڈا کی رپورٹ کے مطابق، ایسٹر ہفتہ کے دوران چار روزہ پیشگی پولز میں ۷۳ لاکھ کی ریکارڈ تعداد میں رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تقریباً چار کروڑ دس لاکھ کی ابادی والے ملک کنیڈا میں انتخابات کے انعقاد کیلئے زمہ دار ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ۲۰۲۱ء کے انتخابات کے مقابلے، پیشگی ووٹنگ کرنے والے ووٹروں کی تعداد میں ۲۵ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۲۱ء میں ان ووٹروں کی تعداد ۵۸ لاکھ تھی۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ ہم تمام انتخابی کارکنوں کی لگن اور تمام رائے دہندگان کے صبر کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اگرچہ رپور ٹ میں پیشگی ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کی وجہ پر کوئی قیاس آرائی نہیں کی گئی ہے لیکن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کنیڈا کو الحاق کرنے کا ہدف اور معیشت کو مفلوج کرنے والے ٹیرف ۳۷ روزہ انتخابی مہم کے اہم موضوعات رہے۔ برسراقتدار لبرلز، اہم اپوزیشن پروگریسو کنزرویٹوز اور نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے درمیان یہ گرماگرم بحث جاری رہی کہ کون ٹرمپ کے غیر متوقع اقدامات سے بہتر طور پر نمٹ سکتا ہے۔ ووٹنگ ۲۸ اپریل کو ہوگی جس میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ برسراقتدار لبرلز کے سربراہ مارک کارنی، کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئلیور اور این ڈی پی کے جگمیت سنگھ انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہارورڈ یونیورسٹی نے امداد منجمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کر دیا

رپورٹس کے مطابق، مہینوں تک پولز میں پوئلیور اور ان کی پارٹی نمایاں طور پر آگے تھی لیکن انتہائی غیر مقبول سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے جنوری میں مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد منظرنامہ بدل گیا۔ منگل کو جاری ہونے والے تازہ ترین پولز سے پتہ چلتا ہے کہ کارنی اور لبرلز، ۶ء۴۲ فیصد کے ساتھ کنزرویٹوز (۱ء۳۷ فیصد) سے ۶ پوائنٹس آگے ہیں جبکہ این ڈی پی ۴ء۱۰ فیصد کے ساتھ پیچھے ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ۳۴۳ سیٹوں کے ایوان زیریں (ہاؤس آف کامنز) میں لبرلز کو اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK