Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا انتخابات: لبرل پارٹی دوبارہ منتخب، مارک کارنی نئے وزیراعظم ہوں گے

Updated: April 29, 2025, 3:19 PM IST | Ottawa

کنیڈا کے وفاقی انتخابات میں لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے فتح حاصل کی ہے۔ انہوں نے کنزرویٹیو پارٹی سے ۳۴۳؍ سیٹیںزیادہ حاصل کی ہیں۔ لبرل پارٹی نے انتخابات میں ۱۷۲؍ سیٹیں حاصل کی ہیں اور اسے حکومت بنانے کیلئے اکثریت کی ضرورت ہے۔‘‘

Canada`s newly elected Prime Minister Mark Carney. Photo: X
کنیڈا کے نئے منتخب کردہ وزیر اعظم مارک کارنی۔ تصویر: ایکس

لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے آج کنیڈا کے وفاقی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے اور وہ کنیڈا کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں لبرل پارٹی نے کنزرویٹیو پارٹی سے ۳۴۳؍ سیٹیں زیادہ حاصل کیں۔ تاہم، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے اکثریت حاصل کی ہے یا نہیں، البتہ حکومت قائم کرنے کیلئے لبرل پارٹی کو چھوٹی پارٹیوں پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔ سی بی سی کے مطابق ’’ایسا چوتھی مرتبہ ہے جب لبرل پارٹی نے کنزرویٹیو پارٹی کے مقابلے میں انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔ لبرل پارٹی نے انتخابات میں ۱۷۲؍ سیٹیں حاصل کی ہیں اور اسے اکثریت کی ضرورت ہے۔ سی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مارک کارنی، جنہوں نے کنیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لی ہے، اب لبرل پارٹی کی قیادت کریں گے۔ 

مارک کارنی کو کیا چیلنجز درپیش ہیں؟
کنیڈا کے نئے منتخب کردہ وزیر اعظم مارک کارنی کیلئے نئے چیلنجز میں سے ایک امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا ہے۔ فتح حاصل کرنے کے بعد مارک کارنی اب تک اس پر خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روس جنگ بند کرے اور یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کرے : ٹرمپ

مارک کارنی نے اپنی تقریر میں کیا کہا؟
اوٹاوہ، کنیڈا سے اپنی تقریر میں مارک کارنی نے واشنگٹن سے درپیش خطرات کے درمیان کنیڈا کے اتحاد پر زور دیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’کنیڈا اور امریکہ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کے نظام کو جاری رکھیں گے جو وہ جنگ عظیم دوم سے کررہے ہیں۔‘‘مارک کارنی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ’’امریکہ کی غداری پر ہم صدمے کا شکار ہیں لیکن ہم یہ سبق کبھی نہیں بھولیں گے۔ میں گزشتہ کئی ماہ سے متنبہ کررہا ہوں۔ امریکہ ہماری زمین، ہمارے ذرائع، ہمارا پانی اور ہمارا ملک چاہتا ہے۔ صرف یہ واحد خطرہ نہیں ہے بلکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ ہم پر اپنا حق جما سکیں۔ ہم ایسا کبھی ہونے نہیں دیں گے لیکن ہم نے حقیقت کو قبول کر لیا ہے کہ بنیادی طور پر ہماری دنیا تبدیل ہورہی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK