• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عوام کے پاس ۷۵۸۱؍ کروڑ مالیت کے ۲؍ ہزار کے نوٹ ہیں، اب بھی جمع کئے جاسکتے ہیں

Updated: July 01, 2024, 8:00 PM IST | New Delhi

منسوخ شدہ ۲۰۰۰؍ کے ۸۷ء۹۷ء فیصد نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آگئے ہیں جبکہ ۷۵۸۱؍ کروڑ کے نوٹ اب بھی عوام کے پاس ہیں جسے ملک بھر میں موجود ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری ۱۹؍ دفاتر سے تبدیل کرایا جا سکتاہے۔

Reserve Bank of India۔ Photo: INN
ریزرو بینک آف انڈیا ۔ تصویر: آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو کہا کہ ۸۷ء۹۷ فیصد ۲۰۰۰؍ روپے مالیت کے بینک نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آگئے ہیں، اورجاری کئے گئے نوٹوں میں سے صرف ۷۵۸۱؍ کروڑ روپے کے نوٹ اب بھی عوام کے پاس ہیں۔۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ءکو آر بی آئی نے ۲۰۰۰؍روپے کے نوٹوں کولین دین سے نکالنے کا اعلان کیا۔ زیر گردش ۲۰۰۰؍ روپے کے بینک نوٹوں کی کل قیمت، جو۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ءکو کاروبار کے اختتام پر ۵۶ء۳؍لاکھ کروڑ روپے تھی، ۲۸؍جون ۲۰۲۴ءکو کاروبار کے اختتام پر گھٹ کر ۷۵۸۱؍کروڑ روپے رہ گئی ہے۔مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا، ’’اس طرح،۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ء تک زیر گردش ۲۰۰۰؍ روپے کے بینک نوٹوں میں سے ۸۷ء۹۷فیصد واپس آ چکے ہیں۔‘‘۲۰۰۰؍ روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے اور/یا بدلنے کی سہولت ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ءتک ملک کے تمام بینک شاخوں میں دستیاب تھی۔۲۰۰۰؍ روپے کے بینک نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت ۱۹؍مئی ۲۰۲۳ءسے ریزرو بینک کے ۱۹؍جاری  دفاتر میں دستیاب ہے۔۹؍اکتوبر ۲۰۲۳ءسے، آر بی آئی کے جاری کردہ دفاتر افراد اور اداروں سے ان کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کے لیے ۲۰۰۰؍ روپے کے بینک نوٹ بھی قبول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بی این ایس کے تحت پہلی ایف آئی آر دہلی میں ٹھیلہ لگانے والے ایک شخص کیخلاف درج

مزید برآں، عوامی نمائندے انڈیا پوسٹ کے ذریعے ۲۰۰۰؍ روپے کے نوٹ ملک کے اندر کسی بھی پوسٹ آفس سے آر بی آئی کے جاری کردہ دفاتر میں اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرنےکیلئے بھیج رہے ہیں۔بینک نوٹ جمع کرنے / تبدیل کرنے والے آر بی آئی کے ۱۹؍دفاتر احمد آباد، بنگلورو، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چندی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترواننت پورم میں ہیں۔ واضح رہے کہ ۲۰۰۰؍ روپے کے نوٹ نومبر ۲۰۱۶ءمیں اس وقت کے ۱۰۰۰؍اور ۵۰۰؍روپے کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد متعارف کرائے گئے تھے، ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK