ملک بھر میں آج سے تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ہوگیا ہے۔ ان میں سے ایک بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ء (بی این ایس) کے تحت یکم جولائی کو دہلی کے کملا مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں گلی میں ٹھیلہ لگانے والے ایک شخص کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
EPAPER
Updated: July 01, 2024, 2:58 PM IST | New Delhi
ملک بھر میں آج سے تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ہوگیا ہے۔ ان میں سے ایک بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ء (بی این ایس) کے تحت یکم جولائی کو دہلی کے کملا مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں گلی میں ٹھیلہ لگانے والے ایک شخص کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
ملک بھر میں آج سے تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ہوگیا ہے اور ان میں سے ایک بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ء (بی این ایس) کے تحت یکم جولائی کو دہلی کے کملا مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں گلی میں دکان لگانے کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ اے این آئی کے مطابق، پنکج کمار، جو گلی میں سامان فروخت کرتا ہے، کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ ۲۸۵؍ کے تحت نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور بریج کے نیچے رکاوٹ ڈالنے اور فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
The first FIR has been filed under BNS. pic.twitter.com/zCVkEfIVye
— Law Meme Society (@LawMemeSociety) July 1, 2024
پولیس نے ایف آئی آر میں ذکر کیا ہے کہ بہار کے باڑھ کا رہائشی مرکزی سڑک کے قریب ایک گاڑی پر تمباکو اور پانی بیچ رہا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو آمدورفت میں پریشانی ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کو بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)، سی آر پی سی کو بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کو بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) سے بدل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آج پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے آثار، اپوزیشن تیار
تین نئے فوجداری قوانین کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی، اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ نئے فوجداری قوانین فطرت کے لحاظ سے نقصاندہ ہیں اور ان کے نفاذ میں شہری پر سختی برتی جائے گی۔