Updated: November 02, 2024, 8:58 PM IST
| Hyderabad
ذات پات کی مردم شماری سے پہلے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی۵؍ نومبر بروز منگل حیدرآباد کا دورہ کریں گے تاکہ جاری گھریلو ذات اور اقتصادی سروے کی حمایت کی جاسکے۔ یہ اعلان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این۔
ذات پات کی مردم شماری سے پہلے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی۵؍ نومبر بروز منگل حیدرآباد کا دورہ کریں گے تاکہ جاری گھریلو ذات اور اقتصادی سروے کی حمایت کی جاسکے۔ یہ اعلان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مہیش گوڈ نے ذکر کیا کہ راہل گاندھی بوون پلی میں گاندھی آئیڈیالوجی سینٹر میں ذات کے سروے کے بارے میں تجاویز جمع کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے ائی سی سی) کے صدر ملکارجن کھرگے کو مدعو کیا گیا ہے اور وہ اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ میٹنگ میں راہل گاندھی کی موجودگی اس جاری عمل کیلئے منظوری کی مہر ثابت ہوگی جو تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحفظات کو حتمی شکل دینےکیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئےلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: امیت شاہ کیخلاف کنیڈا کے الزامات بے بنیاد، کنیڈین ہائی کمیشن کو طلب کیا گیا
تلنگانہ میں ۶؍ نومبر سے ذات پات کی مردم شماری
تلنگانہ حکومت۶؍ نومبر کو ایک جامع ذات پات کی مردم شماری شروع کرنے والی ہے، جس کا مقصد مختلف کمیونٹیز کے درمیان عدم مساوات سے نمٹنےکیلئے تفصیلی سماجی و اقتصادی ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔ مردم شماری کی تیاری میں، حکومت نے یکم نومبر کو اعلان کیا کہ تمام سرکاری پرائمری اسکول (ایل بی اور امداد یافتہ)۶؍ نومبر سے آدھے دن کا شیڈول اپنائیں گے، جو صبح ۹؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلیں گے۔