• Sun, 16 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیلٹک مداحوں نے فیفا اور یوئیفا سے اپیل کی کہ’’اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھایا جائے‘‘

Updated: February 13, 2025, 8:32 PM IST | İstanbul

سیلٹک کے شائقین نے بائرن میونخ کے خلاف بدھ کے چمپئنز لیگ کے پلے آف میچ میں بینر اور فلسطینی پرچم کے ساتھ احتجاج کیا۔ بینر پر لکھا ہوا تھا ’’اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھائیں۔ ‘‘اس دوران یوئیفا(UEFA ) اور فیفا (FIFA )پر زور دیا گیا کہ وہ عالمی فٹ بال میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف کارروائی کریں۔

Celtic fans call for action against Israel with banner. Photo: X.
سیلٹک مداحوں نے بینر کے ذریعہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ تصویر: ایکس۔

سیلٹک کے شائقین نے بائرن میونخ کے خلاف بدھ کے چمپئنز لیگ کے پلے آف میچ کو احتجاج میں بدل دیا، جس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے اقدامات پر بین الاقوامی فٹ بال سے اخراج کا مطالبہ کیا گیا۔ سیلٹک پارک میں جرمن سائیڈ سے سیلٹک کی۲-۱؍ سے شکست کے دوران بے شمار فلسطینی جھنڈے لہرائے گئے۔ گرین بریگیڈ، کلب کے الٹرا گروپ نے اس مظاہرے کی قیادت کی۔ بینر پر لکھا ہوا تھا ’’اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھائیں۔ ‘‘اس دوران یوئیفا(UEFA ) اور فیفا (FIFA )پر زور دیا گیا کہ وہ عالمی فٹ بال میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف کارروائی کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور فرانس دفاع وشہری جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کیلئے پُرعزم

سیکنڈ ہاف کے آغاز میں نارتھ کرو سیکشن میں ہزاروں شائقین نے کاغذ کی شیٹ اٹھا رکھی تھیں جس میں اسرائیل کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کی معطلی کے مطالبے درج تھے۔ سرخ ڈسپلے کے درمیان ایک بہت بڑا فلسطینی پرچم بلند کیا گیا۔ گرین بریگیڈ کی طرف سے تقسیم کئے گئے فلائیرز نے اسرائیل پر نسل کشی، نسلی تطہیر اور نسل پرستی کا الزام لگایا جس میں سیکڑوں فلسطینی کھلاڑیوں کی ہلاکت اور غزہ اور مغربی کنارے میں کھیلوں کی سہولیات کی تباہی کا حوالہ دیا گیا۔ کتابچے میں لکھا ہے:

’’اس ڈسپلے میں حصہ لے کرآپ دنیا بھر کے ضمیر اور ہمت کے حامل فٹ بال شائقین کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ `اسرائیل، نسل کشی، نسلی تطہیر اور نسل پرستی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ گزشتہ۱۵؍ مہینوں میں کم از کم۳۸۲؍ فلسطینی فٹبالرز اور ۲۳۵؍دیگر کھلاڑی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ۹۶؍ بچے اور۲۸۶؍ نوجوان شامل ہیں۔ اسرائیلی قبضے نے پورے فلسطین میں فٹ بال کی۱۴۷؍ سہولیات اور۱۴۰؍ دیگر کھیلوں کے مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔ ہمارے خوبصورت کھیل میں ان جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ‘‘واضح رہے کہ سیلٹک کے پرستاروں نے طویل عرصے سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اکثر فلسطینی علامتوں کو اپنے میچ ڈے کے ماحول میں شامل کرتے ہیں۔ یوئیفانے ابھی تک اس احتجاج پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن ماضی میں اسی طرح کے مظاہروں کی وجہ سےسیلٹک کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ یوئیفا کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے اسٹیڈیم میں سیاسی پیغامات پر پابندی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK