• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چالیس گائوں میں ’جلوس تلوار‘ پورے جوش وخروش کے ساتھ نکالا گیا

Updated: January 18, 2025, 5:36 PM IST | Sharjil Qureshi | Jalgaon

حضرت پیر موسیٰ قادریؒ کے سہ روزہ عرس کے دورن ایک بار پھر مشترکہ تہذیب اور ہندو مسلم اتحاد کا نظارہ

About 1.5 to 2 lakh people participated in the procession. Photo: INN
تقریباً ڈیڑھ سے ۲؍ لاکھ افراد نے جلوس میں شرکت کی۔ تصویر: آئی این این

ضلع جلگائوں کے چالیس گائوں شہر میں روایتی جو ش وخرش کے ساتھ حضرت پیر موسیٰ قادری ؒ کے سہ روز ہ عرس کے دوران ’جلوس تلوارشریف‘نکالا گیا۔ کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے کے وقفے میں یہ جلوس آستانہ حضرت پیر موسیٰ قادری ؒ پر پہنچا جواپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ شام ۶؍ بجے ’جلوس تلوار شریف ‘تلوار بھون دیشمکھ محلے سےڈھول تاشوں اور نعرۂ تکبیر کے علاوہ ’تلوار ماتا کی جے‘ کی صدائوں کے ساتھ نکالا گیا۔ بھیڑ بھاڑ کے درمیان صرافہ بازار، رانجن گائوں دروازہ، درگاہ چوک سے ہوتا ہوا حضرت پیر موسیٰ قادری ؒ کے آستانہ پر شام ساڑھے سات بجے پہنچا۔ یہاں پر تلوار پکڑنے کا اعزاز حاصل کرنے والے کرشنا عرف موہت سنیل رائو دیشمکھ نے مزار پر تلوار رکھی۔ درگاہ کے مجاور اور ٹرسٹیان نے ان کا استقبال کیا گیا۔ انہیں برداران وطن میں استقبال کا اہم نشان ناریل پیش کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ کیخلاف احتجاج، پنجاب کے ایک بھی تھیٹر میں ریلیز نہیں ہوسکی

یاد رہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ کے وقفے میں تلوار شریف کا درگاہ پر پہنچ جانا اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ کورونا کے زمانے میں دو مرتبہ ایسا ہوا کہ تلوار شریف محض ۷؍ منٹ اور ۱۱؍ منٹ میں آستانہ حضرت پیر موسیٰ قادری ؒ پر پہنچائی گئی۔ ورنہ اس سے قبل اس جلوس کا سفر پانچ گھنٹے یا اُس سے زیادہ وقت میں طے ہوتا تھا۔ اس سلسلے میں جب نامہ نگار نے تلوار بھون کے ذمہ دار بھالچندر عرف راجو دیشمکھ سےاستفسار کیا تو انہوں نے کہاکہ ’’یقیناً تلوارماتا کاجلوس اپنے ریکارڈ وقت پر درگاہ پر پہنچا۔ عقیدت مندوں کو زیارت بھی ہوئی ہے مگرتلوار ماتا کی سیکوریٹی وقت کے ساتھ اہم ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تلوار ماتا کا جلوس جلداز جلد پورا کیا گیا۔ ‘‘عرس اور جلوس تلوار کی مناسبت سے جس ہجوم کا امکان تھا وہ پورا ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے دو لاکھ عقیدت مند اس موقع پر موجود تھے۔ جلوس تلوار کا نظارہ کرنے کیلئے راستوں کے دونوں طرف مرد، خواتین، بچے بوڑھے سبھی قطار لگائے کھڑے تھے۔ پولیس بندوبست بھی سخت تھا۔ جلگائوں ضلع پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس بندوبست کی کمان چالیس گائوں سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر کرن کمار کباڑی اور دیہی پولیس تھانے کے انچارج راہول کمار نے مشترکہ طور پر سنبھالی ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK