• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چالیس گائوں:دلہن کی رخصتی کیلئے دلہا گائوں میں ہیلی کاپٹر لے آیا

Updated: November 27, 2024, 9:21 PM IST | Chalis Gao

جلگائوں سے اورنگ آباد کیلئے ہونے والی اس انوکھی رخصتی کو دیکھنے کیلئے اطراف کے لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی

The bride and groom before boarding the helicopter. Photo: INN
دلہا اور دلہن ہیلی کاپٹر میں چڑھنے سے قبل۔ تصویر: آئی این این

 ضلع جلگائوں کے  چالیس گائوں تعلقے میں واقع قصبہ رنجن گائوں میں شادی کے بعد دلہا اپنی دلہن کوہیلی کاپٹر میں بٹھا کر میکے سے سسرال لے گیا۔ گائوں والوں کیلئے یہ ایک انوکھی بدائی تھی جس کے یہاں  چرچے ہو رہے ہیں ۔شادی انسان کی زندگی کا سب سے  زیادہ خوشی کا دن ہوتا ہےاورہرکوئی اپنی شادی کی یادوں کو ناقابل فراموش بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کیلئے مختلف طریقے ڈھونڈے جاتے ہیں۔ اورنگ آباد کے رہنے والے چیتن ٹھاکر نے بھی جلگائوں ضلع میں رہنے والی اپنی دلہن کو گھر لے جانے کیلئے یادگار طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ اطلاع کے مطابق اورنگ آباد کے گنگاپور گائو میں رہنے والے دیو سنگھ ٹھاکر کے بیٹے کی شادی جلگائوں ضلع کے چالیس گائوں تعلقے میں واقع  قصبہ رنجن گائوں کے رہنے والے کسان سنتوش بھیکن سنگھ پردیسی کی بیٹی  پریہ سے طے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: جلگائوں میونسپل کارپوریشن کی ٹیکس وصولی مہم، ساڑھے ۴؍ ہزار لوگوں کو نوٹس

پیر کی رات چالیس گاؤں سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے نمبر ۲۱۱؍ پر واقع فوجدار ڈھابے کے ہال میں یہ شادی ہوئی ۔ جبرخصتی کا وقت آیا تو دلہے نے دلہن کو  اپنےگھر لے جانے کیلئے کسی کار وغیرہ کے بجائے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا۔دلہن کو ہال سے ہیلی پیڈ لے جایا گیا اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہ اپنے دلہے کے ساتھ اورنگ آباد میں واقع اپنے سسرال پہنچی۔    اطلاع کے مطابق دلہا چیتن ٹھاکر اوراُس کے والد پیشہ سے تاجر ہیں۔ لڑکی کے والد سنتوش پردیسی نےبتایا کہ ان کے داما دنے اپنی دلہن کو  بطور تحفہ مائیکے سے سسرال تک کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اس انوکھے انداز میں بیٹی کی رخصتی ہونے پر ہم سب خوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی بھی خاص تحفہ پا کر بہت خوش ہوئی ہوگی ۔جس وقت ہیلی کاپٹر سے دلہن  کی رخصتی ہو رہی تھی رنجن گائوں میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر قصبہ اور آس پاس کے  عوام کی بھیڑ اُمڈ پڑی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK