• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چندی گڑھ: بادشاہ کے کلب کے قریب دھماکہ، سی سی ٹی وی تصاویر وائرل

Updated: November 26, 2024, 4:38 PM IST | Chandigarh

۲۵؍ نومبر کی رات چندی گڑھ میں موسیقار بادشاہ کے کلب کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بادشاہ نے دھماکے کے تعلق سے ردعمل کااظہار نہیں کیا۔

Police can be seen outside Badshah`s club, inset Badshah. Photo: X
بادشاہ کے کلب کے باہر پولیس دیکھی جاسکتی ہے، انسیٹ بادشاہ۔ تصویر: ایکس

چندی گڑھ میں ۲؍ دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک دھماکہ مشہور ریپر بادشاہ کے کلب کے قریب ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چندی گڑھ میں موجود یہ کلب موسیقار بادشاہ کی ملکیت ہے۔ رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ کے سیکٹر ۲۶؍ میں ۳؍ بجکر ۱۵؍ منٹ اور ۳؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر دھماکے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے سبب کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ تاہم، ایک ریستوراں کی کھڑکی تباہ ہوچکی ہے۔ سی سی ٹی وی تصاویر کے مطابق ایک شخص نے کلب میں بم پھینکا اور وہاںسے بھاگ گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں نائٹ کلب کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔اب تک اس حادثے کےتعلق سے کوئی بھی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے تفتیش جاری رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آبادمیں ’لاک ڈاؤن‘ جیسی صورتحال

سی سی ٹی وی تصاویر آن لائن شیئر کی جارہی ہیں ۔ اس ریستوراں کے ملازم، جس کے باہر یہ دھماکہ ہوا ہے، نے بتایا کہ ’’اسٹاف اس وقت ریستوراں میں تھا جب یہ دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کی آواز سننے کے بعد ہم باہر آئے تھے۔ دروازے کی کانچ ٹوٹی ہوئی تھی جس کے بعد ہم نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی کام نہیں کر رہا ہے۔ یہ حادثہ ۳؍ بجکر ۱۵؍ منٹ پر پیش آیا تھا جب ریستوراں بند تھا۔‘‘اس درمیان بادشاہ نے اس دھماکے کے تعلق سے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK