• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’خاندانی ریکارڈ کی بنیاد پر درخواست گزار کو کنبی سرٹیفکیٹ دیاجائیگا ‘‘

Updated: July 08, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Mumbai

ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اوبی سی اورمراٹھادونوں برادریوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ’سگے سوئرے ‘ کے تعلق سے نوٹیفکیشن سےدونوں کا مفاد متاثر نہیں ہوگا۔

State Minister Chandrakant Patil. Photo: INN
ریاستی وزیر چندرکانت پاٹل۔ تصویر : آئی این این

مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پرریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ کنبی سرٹیفکیٹ انہی افرادکو دیاجائے گا جن کے باپ دادا کی کنبی شناخت ماضی کے سرکاری ریکارڈ میں موجود ہے۔ سنیچر کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےچندرکانت پاٹل نے کہا کہ اوبی سی اورمراٹھادونوں برادریوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ’سگے سوئرے‘ کے تعلق سے نوٹیفکیشن سے ان دونوں برادریوں کا مفاد متاثر نہیں ہوگا۔ واضح رہے ’سگے سوئرے‘ کی اصطلاح ان رشتہ داروں کیلئے استعمال کی جاتی ہےجن کا آپس میں خون کا رشتہ ہو، بالخصوص جن کا رشتہ باپ دادا سے جڑتا ہو۔ یہ بھی بتا دیں کہ گزشتہ مہینے منوج جرنگے نےمراٹھا ریزرویشن میں سگے سوئرے پر ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی حکومت کی یقین دہانی کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔ مراٹھا ریزرویشن کیلئے یہ ان کی دوسری بھوک ہڑتال تھی۔ منوج جرنگے کا مطالبہ ہےکہ مراٹھا برادری میں قریب ودور کے سبھی رشتہ داروں کو کنبی سرٹیفکیٹ دیاجائے۔ بہ الفاظ دیگران کی مانگ یہ ہے کہ مراٹھا برادری میں ہرخاندان اور ہررشتے دار کو کنبی سرٹیفکیٹ دیاجائے۔ واضح رہےکہ کنبی ایک کاشتکار گروپ ہے اورخوداوبی سی زمرے میں آتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بی جےپی میری کارکردگی سے مطمئن ہے: اشوک چوان

چندر کانت پاٹل کاکہنا ہےکہ جن کے ریکارڈ میں کنبی پایا گیا انہیں ہی کنبی سرٹیفکیٹ دیاجائیگا اور اس بنیاد پر ان کے سگے رشتے داروں کو بھی کنبی سرٹیفکیٹ دیاجائیگا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ پیر کو حکومت اس مسئلہ پر آل پارٹی میٹنگ کرنے والی ہے۔ واضح رہےکہ او بی سی برادری کنبی میں سےمراٹھا طبقےکو ریزرویشن دینے کی مخالفت کررہی ہے۔ اوبی سی نمائندے لکشمن ہاکے اور نوناتھ واگھمارےنے اس کیلئے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ 
چند رکانت پاٹل کو سگے سوئرےاوررشتے داروں میں فرق نہیں پتہ : منوج جرنگے
’لوک ستا‘ کی ایک خبر کے مطابق ریاستی وزیر چندرکانت پاٹل نے’ سگے سوئرے‘ کے تعلق سے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہےکہ حکومت رشتہ داروں کی فہرست پہلے ہی جاری کرچکی ہے جس پرمراٹھا کارکن منوج جرنگے کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ پربھنی کےد ورہ پر منوج جرنگے پاٹل نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہےکہ  چندر کانت پاٹل کو  سگے سوئرے اوررشتے داروں میں فرق بھی معلوم ہے؟ پربھنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ اس وقت ان سے چندرکانت پاٹل کے بیان کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس پرانہوں نے چندرکانت پاٹل پر غلط فہمیاں پھیلانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رشتے داروں کوسرٹیفکیٹ دیاجارہا ہےجن کا آپس میں خون کا رشتہ ہے لیکن ہمارا مطالبہ دوسرا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK