• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوساری میں ساحل سمندر پر۳۰؍کروڑ کی چرس برآمد، ایک ہفتے میں چوتھا واقعہ

Updated: August 17, 2024, 1:03 PM IST | Agency | Surat

یہ ۶۰؍ کلوگرام چرس افغانی علاقوں کی بتائی جارہی ہے،اس سے قبل ساحل پر کئی پیکٹ پڑے ہوئے ملے تھےجن میں سے چرس بر آمد ہوئی۔

Packets of Charas seized in Nausari. Photo: INN
نوساری میں پکڑے گئے چرس کے پیکٹ۔ تصویر : آئی این این

گجرات پولیس نے ۱۵؍ اگست کی شب نوساری ضلع کے اونجل گاؤں کے قریب واقع ساحل سمندر پر ۳۰؍ کروڑ روپے کی مالیت کی ۶۰؍کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔ یہ اطلاع گجرات پولیس اور نارکوٹکس محکمے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے میں یہ چوتھا واقعہ ہے جب جنوبی گجرات کے علاقے میں ساحلی پٹی سے بڑی مقدار میں منشیات لاوارث حالت میں برآمد کی گئی ہیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سشیل اگروال نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں سورت اور ولساڈ اضلاع کے ساحلی علاقوں سے چرس کے پیکٹ پکڑے جانے کے بعد مقامی پولیس نے نوساری ساحل کی تحقیقات کے لئے بھی کئی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ایس پی اگر وال نے کہاکہ سرچ آپریشن کے دوران، ہم نے چرس کے ۵۰؍پیکٹ برآمد کئے جو اونجل گاؤں کے قریب ساحل سمندر پر پانچ مختلف مقامات پر پڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:کانگریس نے دہلی میں آئین بچاؤ مہم شروع کی،۱۰۰؍دنوں تک جاری رہے گی

ہر پیکٹ میں ۱۲؍ سو گرام چرس تھی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک کلو گرام چرس کی قیمت ۵۰؍لاکھ روپے ہے۔ مجموعی طور پر ہم نے ۳۰؍کروڑ روپے مالیت کی ۶۰؍کلو گرام چرس ضبط کی ہے۔ اس سے قبل ۱۲؍ اگست کو ولساڈ ضلع کے اُدواڈ گاؤں کے قریب ساحل پر چرس کے دس لاوارث پیکٹ برآمد ہوئے تھے۔ ایک دن بعد، پولیس نے سورت شہر کے مضافات میں ہزیرہ گاؤں کے قریب ساحل سمندر پر پڑ ے۱ء۵؍ کروڑ روپے کی چرس کے تین پیکٹ برآمد کئے۔ اسی دن پولیس نے ۱۰؍کروڑ روپے مالیت کی چرس کے ۲۱؍پیکٹ ولساڈ ضلع کے دانتی بیچ سے برآمد کئے تھے۔ 
 سورت پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس او جی) نے جمعرات کو تقریباً ۲؍ کروڑ روپے کی افغانی چرس برآمد کی ہے۔ سورت ایس او جی نے ماہی گیروں کی اطلاع پر یہ کارروائی کی ہے۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغانی چرس کے تین پیکٹ برآمد کر لئے جن کا وزن ۳؍ کلو ۷۵۴؍گرام تھا۔ برآمد شدہ چرس کی مالیت ایک کروڑ ۸۷؍ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ چونکہ اس نے ساحلوں کی نگرانی بڑھادی ہے اس لئے ڈرگس اسمگلر منشیات سمندر میں پھینک رہے جو بعد میں ساحل تک آرہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK