• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس نے دہلی میں آئین بچاؤ مہم شروع کی،۱۰۰؍دنوں تک جاری رہے گی

Updated: August 17, 2024, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں عوام کو آئین کے تحفظ کے تئیں بیدار کیا جائے گا ،۲۶؍ نومبر کو دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس مہم کا اختتام کیا جائے گا۔

The Congress party held a press conference under the leadership of Ajay Maken. Photo: INN
کانگریس پارٹی نے اجے ماکن کی قیادت میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ تصویر : آئی این این

کانگریس نے جمعہ سے قومی راجدھانی دہلی میں آئین بچاؤ مہم شروع کی ہے، جو دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں ۱۰۰؍دن تک جاری رہے گی اور پھر ۲۶؍نومبر کو تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس مہم کا اختتام تقریب کے ساتھ کیا جائے گا۔ خیال ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا تھا اور بی جے پی کے آئین مخالف عزائم کی نشان دہی کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے کانگریس اور انڈیا اتحاد کو پسند کیا اور اس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا۔ کانگریس اب اسمبلی انتخابات میں بھی اسی بیانیہ کو آگے بڑھائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:کولکاتا میں ممتا بنرجی کا مارچ، حقائق کو چھپانے کا الزام عائد کیا

کانگریس کے ایس سی ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو دہلی میں آئین کی حفاظت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ خزانچی اجے ماکن نے جو پروگرام کی صدارت کر رہے تھے، کہا کہ کانگریس پارٹی۱۰۰؍ دنوں میں ملک بھر میں آئین بچاؤ مہم چلائے گی۔ ملک بھر میں ۳؍ لاکھ آئین کے محافظ بنائے گئے ہیں جبکہ دہلی کے ۷۰؍ اسمبلی حلقوں میں آئین کے محافظ بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابی ریاستوں ہریانہ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں بھی آئین کے محافظوں کی تقرری شروع کر دی ہے۔ ہمارے تمام پڑوسی ممالک میں ہنگامہ آرائی ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ آزادی حاصل کی لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے کیونکہ ہمارا آئین بہت مضبوط ہے۔ اس کی حفاظت کیلئے ہی یہ مہم شروع کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK