چین کے قصبے شانڈونگ کے شہر تائیآن میں ایک اسکول بس کے والدین اور بچوں کو روند دینے کی وجہ سے ۱۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا بس پر سے قابو ختم ہونے کی وجہ سےیہ حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے اور حادثہ کی وجہ معلوم کر رہی ہے۔
مشرقی چین میں ایک اسکول بس مڈل اسکول کے باہر لوگوں کے ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ۱۱؍افرادہلاک ہوئے ہیں جن میں ۵؍ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ چین کے قصبے شانڈونگ کے شہر تائیآن میں پیش آیا ہے۔ ڈرائیور کا بس پر سے قابو نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہےجس کی وجہ سےبس نے سڑک کے کنارے کھڑے والدین اور بچوں کو روند دیا۔
یہ بھی پڑھئے:نتیش رانے کے خلاف مسلم خواتین اور دلت تنظیموں کا احتجاج
براڈکاسٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ فی الحال اس حادثے کے نتیجے میں ۱۱؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ۶؍ والدین اور۵؍ بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت نازک جبکہ دیگر کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اس حادثے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ ابتدائی طور پر ان تصاویر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کے مطابق بس کے ڈرائیور کو مقامی پولیس نے حراست میں لیا ہے اور حادثے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اسی ہفتے چین میں نئے تعلیمی سال کی شروعات ہوئی ہے۔