Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین، امریکہ تجارتی جنگ: اگلے سال سے ہندوستان ایپل کی مصنوعات مینوفیکچر کرے گا

Updated: April 26, 2025, 12:28 PM IST | New Delhi

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۲۰۲۶ءکے اختتام تک امریکہ میں فروخت ہونے والے تمام آئی فونز کی تیاری ہندوستان میں منتقل کرے گا تاکہ چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور چین سے درآمدات پر عائد بھاری محصولات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

This is a significant opportunity for India to strengthen its presence in global technology manufacturing. Photo: INN.
یہ اہم موقع ہےکہ ہندوستان عالمی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے۔ تصویر: آئی این این۔

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۲۰۲۶ءکے اختتام تک امریکہ میں فروخت ہونے والے تمام آئی فونز کی تیاری ہندوستان میں منتقل کرے گا تاکہ چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور چین سے درآمدات پر عائد بھاری محصولات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس وقت ایپل کے تقریباً۹۰؍ آئی فونز چین میں تیار ہوتے ہیں لیکن کمپنی نے ہندوستان میں اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ایپل کے شراکت دار، جیسے فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس، ہندوستان میں آئی فونز کی تیاری میں مصروف ہیں اور مارچ ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان سے امریکہ کو تقریباً ۲؍ ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز برآمد کئے گئے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ ۲۰۲۶ءتک ہندوستان میں سالانہ۶۰؍ ملین سے زائد آئی فونز تیارکئے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی تجارتی پالیسی سے مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ

یہ اقدام نہ صرف ایپل کی سپلائی چین کو متنوع بنانے کی کوشش ہے بلکہ بھارت کیلئے ایک بڑی اقتصادی پیش رفت بھی ہے جس سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایپل نے ۲۰۱۷ءمیں ہندوستان میں آئی فونز کی تیاری شروع کی تھی اور اب کمپنی کی کوشش ہے کہ ہندوستان کو اپنی مینوفیکچرنگ کا مرکزی مرکز بنایا جائے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کیلئے ایک اہم موقع ہے کہ وہ عالمی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے اور چین کے متبادل کے طور پر ابھرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK