• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھڑی انتخابی نشان معاملہ: سپریم کورٹ، شرد پوار کی عرضی پر سماعت کیلئے تیار

Updated: October 22, 2024, 10:05 PM IST | New Delhi

شرد پوار نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اجیت پوار گروپ کو پارٹی کے مقبولِ عام نشان `گھڑی کے استعمال سے روکا جائے۔

NCP chief Sharad Pawar. Photo: INN
این سی پی سربراہ شردپوار۔تصویر: آئی این این

منگل کو سپریم کورٹ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار کی درخواست پر سماعت کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ شرد پوار نے درخواست کی تھی کہ مہاراشٹر میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں این سی پی - اجیت پوار گروپ کو پارٹی کے مقبولِ عام نشان `گھڑی کے استعمال سے روکا جائے۔  سپریم کورٹ نے شرد پوار کی درخواست پر کہا کہ عدالت، ۲۴ اکتوبر کو اس معاملہ پر سماعت کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

گزشتہ ماہ ۲۵ ستمبر کو این سی پی رہنما شرد پوار نے اس سلسلے میں پہلی عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ رائے دہندگان کو الجھن سے بچانے کیلئے اجیت پوار کو نئے انتخابی نشان کیلئے درخواست دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب تک اس معاملہ پر عدالت عظمیٰ فیصلہ نہیں سنا دیتی، اجیت پوار کو کوئی دوسرا نتخابی نشان فراہم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں انتخابی عمل کے دوران شفافیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تھا۔ ۲ اکتوبر کو شرد پوار نے اس معاملہ میں دوسری عرضی دائر کی جس میں عدالت سے اجیت پوار گروپ کو انتخابی نشا ن گھڑی کے استعمال سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 
شرد پوار گروپ نے الیکشن کمیشن کے ۶ فروری ۲۰۲۴ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی کے طور پر تسلیم کیا تھا اور اسے `گھڑی کا انتخابی نشان استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے کہ اگلے ماہ ۲۰ نومبر کو ۲۸۸؍ رکنی مہاراشٹر اسمبلی کیلئے پولنگ ہوگی اور ۲۳؍ نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK