• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

Updated: October 22, 2024, 4:44 PM IST | New Delhi

وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’۸۵؍ ہندوستانیوں، جنہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا، کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سیکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ ’’اب بھی روسی فوج سے ۲۰؍ فوجیوں کی رہائی باقی ہے اور نئی دہلی انہیں جلد از جلد رہا کروانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’۸۵؍ ہندوستانیوں ، جنہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا ، کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سیکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ ’’اب بھی روسی فوج سے ۲۰؍ فوجیوں کی رہائی باقی ہے اور نئی دہلی انہیں جلد از جلد رہا کروانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔‘‘مسری نے مزید کہا کہ ’’ہم روسی وزارت خارجہ اوروزارت دفاع میں اپنے اہلکاروں سے  رابطے میں ہیں۔ اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر لے جایا گیا ہے جن میں روس کےو زیر اعظم پوتن بھی شامل ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کی ساگر بنگلے پر بھیڑ

قبل ازیں وزارت خارجہ کے سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روسی شہر قازان برکس کے ۱۶؍ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نکل گئے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے درمیان آج روسی وزیر اعظم ولادیمیر پوتن سے بھی ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ جولائی میں وزیر اعظم کے روس دورے کے بعد وزارت خارجہ نے اطلاع دی تھی کہ ماسکو، روس نے روسی فوج سے تمام ہندوستانیوں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔خیال رہے کہ تقریباً سیکڑوں ہندوستانی یوکرین اور روس جنگ میں لڑنے کیلئے روسی فوج میں بھرتی کئے گئے تھے۔ ان میں سے درجنوں شہریوں نے گھر لوٹنے کیلئے حکومت ہند کی مدد لی تھی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جولائی میں پارلیمنٹ میں اطلاع دی تھی کہ تقریباً ۸؍ ہندوستانی روس میں تنازع کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK