Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کولمبیا یونیورسٹی: فلسطین حامی احتجاج کا طالب علم لیڈر گرفتار

Updated: March 10, 2025, 9:30 PM IST | Gaza

کولمبیا یونیورسٹی میں ہوئے فلسطین حامی احتجاج کے لیڈر محمود خلیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم، انہیں کس قانون کے تحت سزا دی جائے گی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا امیگریشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

The student who has been detained. Photo: X
وہ طالب علم جسے حراست میں لیا گیا ہے۔ تصویر: ایکس

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاج کے ایک لیڈر کو امیگریشن افسران نے گرفتار کر لیا ہے۔ کیمپس یونین نے اتوار کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطین حامی غیر ملکی طلبہ مظاہرین کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ کولمبیا یونین کے اسٹوڈنٹ ورکرز نے کہا کہ محمود خلیل، کیمپس کی احتجاجی تحریک کے سب سے نمایاں چہروں میں سے ایک ہیں جنہیں سنیچر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یونین نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سنیچر کو محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی (ڈی ایچ ایس) کے افسران نے محمود خلیل کو حراست میں لیا جو کولمبیا سے تعلق رکھنے والے حالیہ گریجویٹ ہیں اور گزشتہ موسم بہار کے غزہ میں یکجہتی کیمپ کیلئے اہم مذاکرات کار تھے۔‘‘ واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد ہی سے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: یرغمالوں کی رہائی کا مطالبہ، اسرائیلیوں کا احتجاج دوسرے دن میں داخل

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر لکھا کہ ’’ہم امریکہ میں حماس کے حامیوں کے ویزے اور/یا گرین کارڈز منسوخ کر دیں گے تاکہ انہیں ملک بدر کیا جا سکے۔‘‘ یونین کے بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیل جو امیگریشن انفورسمنٹ حراست میں ہے، نے اپنی گرفتاری کے وقت مستقل رہائش اختیار کر رکھی تھی، نے ہزاروں لوگوں کو اس کی رہائی کیلئے درخواست پر دستخط کرنے پر اکسایا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان اداروں کیلئے فنڈز بند کر دیں گے جو ان کے بقول جہاں یہود دشمنی ہورہی ہے۔ اس ضمن میں جمعہ کو کولمبیا یونیورسٹی کے فنڈز میں ۴۰۰؍ ملین ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK