• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی اور شام کے درمیان ایک دہائی بعد کمرشیل پروازوں کا آغاز

Updated: July 12, 2024, 12:20 PM IST | Agency | Riyadh

شامی ایئر لائن کی پہلی پرواز بدھ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، مسافروں کو تعلقات میں مزید بہتری کی امید۔

When the Syrian airline arrived with the passengers, there was joy. Photo: INN
شامی ایئر لائن مسافروں کو لے کرپہنچی تو خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تصویر : آئی این این

سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد بدھ سے کمرشیل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں شام کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا گیاکہ سعودی عرب میں شام کے سفیر ایمن سوسن کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کے عمل میں ایک اور قدم ہے۔ یاد رہے کہ شام اور سعودی عرب نے۲۰۱۲ء میں خانہ جنگی کے آغاز پر حکومت مخالف مظاہرین پر صدر بشار الاسد کے کریک ڈاؤن کے بعد تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ شام کو گزشتہ سال ۲۲؍ رکنی عرب لیگ میں شامل کیا گیا تھا۔ زیادہ تر عرب ملکوں نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں۔ اس سال مئی میں شام سے براہ راست حج پروازیں چلائی گئیں، اب سیرین ایئرلائن نے دمشق سے ریاض کیلئے کمرشیل پروازیں شروع کی ہیں۔ شامی فضائی کمپنی سیرین ایئرلائن ریاض اور دمشق کے درمیان ہر ہفتے دو پروازیں چلائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ: ایک خاندان کی ۱۲؍ ویں مرتبہ نقل مکانی

اس طرح ۱۲؍ سال کے طویل وقفے کے بعد بدھ کو شام کے مسافر نے سیرین ایئر لائن سے سعودی عرب پہنچے۔ میڈیارپورٹس میں   ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایئرلائن دمشق سے سعودی عرب کے بڑے شہروں جدہ اور دمام کیلئے بھی جلد پروازیں شروع کرے گی اور نیٹ ورک کو وسعت دینے کیلئے دیگر شہروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔   اہم بات یہ ہے کہ شامی ایئر لائن کی پہلی پرواز بدھ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سعودی عرب میں مامور شامی سفیر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس کے اہم وجہ ہے کہ سعودی عرب میں ۱۲؍ سال بعد شام کی کوئی پرو از پہنچی۔ اس موقع پر شام کے مسافروں نے خوشی کااظہار کیا اور دونوں  ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔ واضح رہےکہ سعودی ایئر لائن نے ابھی دمشق کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK