• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس لیڈرپون کھیڑا نے ہیمنت بسوا شرما کی ’صحت‘ کے تعلق سے ’فکر مندی‘ ظاہر کی

Updated: May 22, 2024, 12:32 PM IST | Agency | New Delhi

چین کے آئین سے متعلق تبصرہ پر کھیڑا نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا۔

Congress leader Pawan Kheda. Photo: INN
کانگریس لیڈر پون کھیڑا۔ تصویر : آئی این این

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کی راہل گاندھی پراس تنقیدکے جواب میں کہ وہ ریلیوں میں چین کے آئین کی کاپی دکھا رہے ہیں، کانگریس لیڈرپون کھیڑا نے انہیں خط لکھ کر جواب دیا ہے اوران کی ’صحت‘ کے تعلق سے ’فکرمندی ‘ ظاہر کی ہے۔ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج پون کھیڑا نےہیمنت بسوا شرما کے نام تحریرکردہ خط میں دستور ہند کا مطالعہ کرنے اور اس کی کتاب ہمیشہ ساتھ رکھنے کی بھی نصیحت کی۔ 
 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی ریلیوں میں ہندوستان کی بجائے چین کے آئین کی کتاب دکھا رہے ہیں۔ ان کے اسی بیان پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں جواب دیا ہے۔ پون کھیڑا نے ’ایکس‘ پر لکھا ’’ہندوستانی آئین کے تعلق سے آسام کے وزیر اعلیٰ کے قابل اعتراض تبصرہ کو سن کر میں نے آج انھیں ہندوستانی آئین کا پاکیٹ بک ایڈیشن بھیجا۔

یہ بھی پڑھئے: چنئی: بچی کے بالکنی میں گرنے کے کچھ دنوں بعد آئی ٹی پروفیشنل ماں نے خود کشی کرلی

گزارش بھی کی ہے کہ وہ اسے پرھیں اور ہمیشہ اپنے ہینڈ بیگ میں رکھیں۔ ‘‘پون کھیڑا نے لکھا ہے کہ ’’امید ہے آپ صحتمند ہوں گے اور انتخابی نتائج کے تعلق سے جو فکر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو ہو رہی ہے، اس کا منفی اثر آپ کی صحت پر نہیں پڑ رہا ہوگا۔ آپ کے تبصروں کو سن کر آپ کی صحت کی فکر ہوگئی ہے۔ کیا کروں، میری پارٹی کی تہذیب ہی کچھ ایسی ہے کہ بھلے ہی اب آپ ہمارے ساتھ نہ ہوں لیکن میں ایشور سے آپ کی صحت و طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔ ہندوستانی آئین سے متعلق آپ کا انتہائی حیرت انگیز بیان سن کر دل پریشان تو ہوا ہی، بہت فکر بھی ہوئی۔ ‘‘
اس خط میں پون کھیڑا آگے لکھتے ہیں کہ ’’آج آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آخر آئین ہے کیا؟ یہ۱۴۶۰۰۰؍ الفاظ کا یا۴۸۱؍ صفحات کا مجموعہ نہیں ہے، اس آئین میں ہندوستان کی روح بسی ہے۔ یہ ہندوستان کے ہر شہری کی امیدوں، خواہشات و تمناؤں کا مجموعہ ہے۔ ‘‘
پون کھیڑا نے لکھا ہے کہ ’’چین سے آپ کے، آپ کی پارٹی اور آپ کی پارٹی قیادت کے رشتے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ جس طرح وزیر اعظم مودی نے جون ۲۰۲۰ء کو گلوان وادی میں ہوئے تصادم کے بعد ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانی کی بے حرمتی کرتے ہوئے چین کو کلین چٹ دی، اس سے پوری دنیا آج تک حیران ہے۔ آپ نے ہندوستانی آئین کو چین سے جوڑ کر ہندوستان کی، بابا صاحب امبیڈکر کی، ہندوستانی آئین ساز اسمبلی اور ہر ہندوستانی کی جو بے عزتی کی ہے، وہ ناقابل معافی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK