• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھوکہ دینے والے’ آستین کے سانپوں‘ سے کانگریس کارکن ہوشیار رہیں: دگ وجے سنگھ

Updated: August 11, 2024, 1:52 PM IST | Agency | Bhind

 مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کو کانگریس کو دھوکہ دینے والے ’آستین کے سانپوں‘ سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

Digvijaya Singh. Photo: INN
دگ وجے سنگھ۔ تصویر : آئی این این

 مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کو کانگریس کو دھوکہ دینے والے ’آستین کے سانپوں‘ سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ انہو نے ضلع کے لہار میں کانگریس پارٹی کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے سے خطاب کیا۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈروں نے بی جے پی حکومت کے اشارے پر کانگریس کارکنوں کیخلاف جھوٹی کارروائی کے تعلق سے احتجاج کیا۔احتجاج میں موجود کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے الزام لگایا کہ کانگریس نے طے کیا ہے کہ بی جے پی کیلئے کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔ اس کیلئے الگ سیل بھی بنایا جا رہا ہے۔ سیل میں آنے والے معاملوں کو اکٹھا کرکے عدالت میں لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ : اسکول میں نماز ِفجر کے دوران بمباری،۱۰۰؍ سے زائد شہید

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کو آستین کے سانپوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس دوران انہوں نے ضلع کلکٹر اور پولیس سپر نٹنڈنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عہدیدار کانگریسی کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساتے ہیں تو وہ اس کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں۔
 اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر اور لہار کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر گووند سنگھ آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خون پسینہ بہانے والے کارکنوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ فرضی معاملات درج کر رہا ہے۔پروگرام ختم ہونے کے بعد لیڈروں نے کلکٹریٹ کا محاصرہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK