• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے ہندوستان میں `’’ووٹر ٹرن آؤٹ‘‘ کیلئےامریکی فنڈزختم کرنے کا دفاع کیا

Updated: February 19, 2025, 6:01 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان میں `ووٹر ٹرن آؤٹ کیلئےمبینہ یو ایس ایڈ فنڈ کو ختم کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت پیسہ ہے۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

اتوار کو، واشنگٹن نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے `ٹیکس دہندگان کےٹیکس کے ذریعے کئے جا رہےبین الاقوامی امدادی اقدامات کو منسوخ کر دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ہندوستان میں ’’ووٹر ٹرن آؤٹ ‘‘کیلئے ایک غیر منافع بخش تنظیم کو مبینہ طور پر فراہم کردہ ۲۱؍ملین ڈالر کے فنڈز کو منسوخ کرنے کے اپنی انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس بہت پیسہ ہے۔وہ دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ممالک میں سے ایک ہیں۔ٹرمپ نے مودی کے تعلق سے اپنے احترام کا ذکر بھی کیا جو دو دن قبل ہی امریکی دورے سے واپس لوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: فلسطین حامی طلبہ کو نشانہ بنانے والا کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طلبہ کا واٹس ایپ گروپ بے نقاب

اس سے قبل اتوار کو ایلون مسک کی قیادت والے شعبہ نے کئی بین الاقوامی امدادی اقدامات کو منسوخ کردیا ۔واضح رہے کہ یو ایس ایڈ ایک خود مختار ادارہ ہے جو بنیادی طور پر امریکی حکومت کی جانب سے غیر ملکی امداد اور ترقیاتی امداد کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ان اقدامات کی فہرست جن کیلئے اتوار کو امداد  ​​منسوخ کر دی گئی تھی، اس میں غیر منافع بخش تنظیم کنسورشیم فار الیکشنز اینڈ پولیٹیکل پروسیس اسٹرینتھننگ کو ۴۸۶؍ملین ڈالر کی گرانٹ شامل تھی، جس میں ہندوستان میں ’’ووٹر ٹرن آؤٹ ‘کیلئے۲۱؍ملین ڈالر بھی شامل تھے۔کنسورشیم تین تنظیموں پر مشتمل ہے – نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ، انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ اور دی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن برائے انتخابی نظام – جو عالمی سطح پر انتخابات اور سیاسی تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں۔اس کی مالی اعانت یو ایس ایڈگلوبل الیکشنز اینڈ پولیٹیکل ٹرانزیشن پروگرام کے ذریعے کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کیا، کہا عرب ممالک کے پاس بہتر متبادل

اس امداد کی منسوخی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے پبلسٹی چیف امیت مالویہ نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کہاکہ’’یہ امداد ہندوستانی انتخابی عمل میں بیرونی مداخلت ہے، اور اس کا فائدہ کون اٹھانے والا ہے۔یقینی طور پر حکمراں جماعت نہیں۔‘‘ اسی کے ساتھ مالویہ نے ایک بار پھر جارج سوروس پر انتخابی عمل میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا۔جبکہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ سوروس کے ساتھ مل کر کانگریس مودی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ مالویہ نے الزام لگایا کہ ۲۰۱۲ء میں ایس وائی قریشی کی قیادت میں، الیکشن کمیشن نے دی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹمز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے، یہ تنظیم جارج سوروس کی اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن سے منسلک ہے، جسے بنیادی طور پر یو ایس ایڈ کی طرف سے امداد فراہم کی جاتی  ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ جج کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچی، جلد سماعت متوقع

سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے اتوار کو ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ سے فنڈز کا استعمال ووٹ ٹرن آؤٹ بڑھانےکیلئے کیا گیا۔انہوں امیت مالویہ کے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور بد نیتی پر مبنی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK