• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کی حالت نازک

Updated: September 10, 2024, 5:49 PM IST | New Delhi

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ۱۹؍ اگست کو انہیں دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فی الحال انہیں انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

Sitaram Yechury. Photo: INN
سیتارام یچوری۔ تصویر: آئی این این

سیاسی پارٹی سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری اور بائیں بازو کے اہم لیڈر سیتارام یچوری ، جن کا دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میںریسپیریٹری ٹریکٹ انفیکشن ،( آر ٹی آئی،سانس کی نالی کا شدید انفیکشن)کیلئے علاج جاری ہے، کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ان کی پارٹی نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں۔ ۱۹؍ اگست کو راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان کو کو اے آئی آئی ایم ایس کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: عجب تیری منطق، خاندان ملکی مگر ایک فرد غیر ملکی

بعد ازیں انہیں انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ سی پی ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’انہیں عمل تنفس والی مشین میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیمیں ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےاور ان کی حالت فی الحال شدید نازک ہے۔‘‘ خیال رہے کہ سیتارام یچوری ۲۰۱۶۵ء میں سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK