Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

میانمار: زلزلے کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

Updated: March 29, 2025, 12:30 PM IST | Naypyidaw

میانمار میں زلزلے کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں ۲؍ہزار سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

میانمار میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونےو الے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ۲؍ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ جنتا انفارمیشن ٹیم نے کہا ہے کہ’’جمعہ کو ۷ء۷؍شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار ۰۲؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۲؍ ہزار ۳۷۶؍ زخمی ہوئے ہیں۔ مرکزی میانمار کے شہر ساگاینگ میں ۷ء۷؍ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔‘‘

۶؍ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جن میں ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر ماندالے بھی شامل ہےجو زلزلے کے مرکز سے قریب ہے اور جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ چین کی ریسکیو ٹیم سنیچر کومیانمار پہنچی تھی جبکہ روس اور امریکہ نے بھی امداد کی پیشکش کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملیالم فلم ’لوسیفر۲‘ کی کہانی کیرالا سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے

مہلوکین کی تعداد کے بڑھنے کے امکانات ہیں
جنتا لیڈر جنرل من آنگ ہلینگ نے جمعہ کو خبردار کیا ہے کہ ’’ مہلوکین اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک کو مدد کیلئے مدعو کیا۔ مہلوکین کی تعداد میں حال ہی میں ۱۵۰؍ امواتوں کااضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ۵۰۰؍ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK