Inquilab Logo Happiest Places to Work

ضبط شدہ اور لاوارث گاڑیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ!

Updated: March 25, 2025, 12:05 PM IST | Nadeem Asran | Mumabi

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ضبط کی گئی گاڑیوں کو ۱۰۰؍ دنوں کے اندر نیلام کرنے یا بھنگار میں فروخت کرنے کی ہدایت دی۔

Old and abandoned vehicles will be sold at scrapyards. Photo: INN
پرانی اور لاوارث گاڑیوں کو بھنگار میں بیچا جائے گا۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ سال ٹریفک پولیس اور آر ٹی او نے شہر اور مضافات کی سڑکوں ، میدانوں اور گلیوں میں کئی برسو ں یا مہینوں سے بند پڑی پارک کی گئی ۲؍ اور چار پہیہ گاڑیو ںکو ضبط کرنا شروع کیا تھا ۔ پولیس اور آر ٹی او نے کئی ہزار گاڑیاں ضبط تو کر لیں لیکن انہیں کلیم کرنے کے لئے کوئی بھی آگے نہیں آیا ہے ۔ اس پر ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے آر ٹی او اور پولیس کو ان ضبط شدہ گاڑیوں، جو اب زنگ آلود ہونے لگی ہیں، کو ۱۰۰؍ دنوں کے اندر بھنگار میں فروخت کرنے یا اس کی نیلامی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔
 ضبط شدہ لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہر کے مختلف آر ٹی او ر پولیس اسٹیشن میں جگہ کی قلت ہونے لگی ہے ۔ ساتھ ہی گاڑیاں زنگ آلود ہونے لگی ہیں ۔ تاہم اس مسئلہ کے حل کے لئے ریاستی چیف سیکریٹری  سجاتا سنیک کی سبراہی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس میں آر ٹی او اور پولیس کے افسران موجود تھے۔ اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس اسٹیشن اور مختلف آر ٹی او کے احاطہ میں ضبط شدہ گاڑیوں کے سبب جو گندگی پھیلی ہے اسے صاف کرنا  ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ودیا وِہار: عمارت میں بھیانک آتشزدگی، سیکوریٹی گارڈ ہلاک، ۳؍ افراد زخمی

تبادلہ خیا ل کے دوران ۱۰۰؍ دنو ںکے درمیان ضبط شدہ لاوارث گاڑیوں کی گنتی کرنے اور انہیں بھنگار میں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ قابل استعمال گاڑیوںکی نیلامی کرانےکا مشورہ دیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق شہر اور مضافات کے علاوہ اطراف کے پولیس اسٹیشنوں  اور آر ٹی او میں ۱۰؍ ہزار سے زائد ایسی گاڑیاں موجودہیں جو زنگ آلود ہوگئی ہیں اور انہیں فوری طور پر بھنگار میں فروخت کرنا ضروری ہے ۔اسی طرح جو گاڑیاں قابل استعمال ہیں ان کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جانے پر اتفاق کیا گیا اور ساتھ ہی ان کی طرف سے جواب موصول نہ ہونے پر ۱۰۰؍ دنوں میں گاڑیوں کی نیلامی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی  ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK