• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: میدھا سومایا ہتک عزت معاملہ، سنجے راؤت کو ضمانت دے دی گئی

Updated: September 26, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai

مجگاؤں، ممبئی کے مجسٹریٹ کورٹ نے ادھوٹھاکرے شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت کو ۱۵؍ دنوں کیلئے جیل کی سزا سنائی تھی۔ سنجے راؤت کو ضمانت دی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر کیریٹ سومایا کی اہلیہ میدھا سومایا نے شیوسینا کے لیڈر کے خلاف یہ ہتک عزت کا کیس درج کیا ہے۔ عدالت نے سنجے راؤت پر ۲۵؍ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی کی ایک عدالت نے آج راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو بی جے پی لیڈر کیریٹ سومایا کی اہلیہ میدھا سومایا کی جانب سے ہتک عزت معاملے میں ۱۵؍ دن کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔ تاہم، انہیں ضمانت دے دی گئی ہے۔ سنجے راؤت، جو ادھو ٹھاکرے شیوسینا کے لیڈر ہیں، پر مجگاؤں کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ۲۵؍ کورٹ نے ۲۵؍ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ، مغربی کنارہ اور لبنان پر بیک وقت حملے، اقوام ِ عالم خاموش تماشائی

بی جے پی لیڈر کی اہلیہ میدھای سومایا نے دعویٰ کیا تھا کہ راؤت نے ۱۵؍ اپریل ۲۰۲۲ء کو ان پر بدنیتی پر مبنی الزامات عائد کئے تھے اور ان کابیان الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر گردش کر رہا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سنجے راؤت کے بیان کا مقصد نے عوام، ان کے خاندان اور دوستوں کی آنکھوں میں ان کی شبیہ خراب کرنا تھا۔ جون ۲۰۲۲ء کوسنجے راؤت کو سمن جاری کرتے ہوئے عدالت نے نشاندہی کی تھی کہ شکایت کنندہ نے پہلی مرتبہ یہ ثابت کیا تھا کہ سنجے راؤت کے بیان نے ان کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK