• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی: وزیراعلیٰ آتشی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج

Updated: February 04, 2025, 4:02 PM IST | New Delhi

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکیجریوال نے کہا کہ اب حکام کا موقف واضح ہو چکا ۔

Delhi Chief Minister Atishi. Photo: INN
دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی۔ تصویر: آئی این این

 دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ اور کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، اور سرکاری ملازم کے کام میں اخنہ اندازی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، گووند پوری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ آتش سنگھ فتح مارگ پر۵۰؍ سے ۷۰؍ حامیوں اور ۱۰؍ گاڑیوں کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی مرتکب پائی گئیں۔ علاقہ خالی کرنے کی ہدایات کے باوجود، آتشی اور ان کے حامیوں نے مبینہ طور پر ایک افسر کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی میں انتخابی مہم ختم، کل پولنگ، تمام پارٹیوں نے پوری طاقت جھونکی

اس واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں الیکشن کمیشن کو بی جے پی امیدواروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK