• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر پانچویں جماعت تک آن لائن تعلیم: وزیر اعلیٰ

Updated: November 14, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi

دہلی میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے سبب حکام نے کئی اقدامات کا اعلان کیاہے، اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ آتشی نے اعلان کیا ہے کہ اسکول پانچویں جماعت تک کیلئے آن لائن تعلیم کا نظم کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دہلی کی  وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعرات کو کہا کہ  پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کے پیش نظر اگلی ہدایات تک آن لائن تعلیم کا نظم  کریں گے۔قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن بھی `شدید زمرے میں رہا، جس نے حکام کو آلودگی کے خلاف سخت اقدامات نافذ کرنے پر مجبور کیا ۔ پابندیاں جمعہ سے نافذ العمل ہوں گی۔آتشی، جو تعلیم کا قلمدان بھی رکھتی ہیں، نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’’آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے، دہلی کے تمام پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل ہو جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حکومت کا کوچنگ سینٹرز کے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کریک ڈاؤن، نئے قواعد جاری

واضح رہے کہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے ذریعہ اعلان کردہ گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ )کے تیسرے مرحلے کے تحت اقدامات میں ۵؍ ویں جماعت تک اسکولوں کو آن لائن نظم  میں منتقل کرنا شامل ہے۔ نیشنل کیپیٹل ریجن کیلئےگریپ کو دہلی میں ہوا کے منفی معیار کے چار مختلف مراحل کے تحت درجہ بند کیا گیا ہے: مرحلہ۱؍ `ناقص ( ۲۰۱؍ سے ۳۰۰؍ اے کیو آئی) ؛ مرحلہ ۲؍ `انتہائی ناقص (۳۰۱؍ سے ۴۰۰؍  اے کیو آئی) مرحلہ ۳؍ `شدید (۴۰۱؍ سے ۴۵۰؍  اے کیو آئی) ؛ اور مرحلہ ۴؍ انتہائی شدید (۴۵۰؍ سے زیادہ  اے کیو آئی)۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK