• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۵ء اسمبلی انتخابات کیلئے دہلی کانگریس تیار، میٹنگوں کادور

Updated: August 12, 2024, 11:55 AM IST | Agency | New Delhi

کارکنوں سے کانگریس پارٹی کے نظریہ پر عمل کر نے اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا پیغام عام کرنے کی اپیل۔

A scene from the monthly meeting of the Chandni Chowk District Congress Committee. Photo: INN
چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

۲۰۲۵ءاسمبلی انتخابات کی تیار ی کیلئے دہلی کانگریس کی میٹنگوں کادو ر جاری ہے۔ اسی دوران دہلی کانگریس کی ۱۴؍ ضلعی کمیٹیوں، سابق ایم پیز، ایم ایل ایز، پارٹی کے دیگر لیڈروں اور کارکنوں کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسمبلی انتخابات ۲۰۲۵ء سےمتعلق کانگریس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا، ’’دہلی کے لوگ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان جھگڑے اور سیاسی فائدے کی لڑائی سے تنگ آچکے ہیں۔ دہلی والے وقت آنے پر کانگریس میں واپس آنے کیلئے تیار ہیں۔ ‘‘
دیویندر یادو نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ جب کانگریس حکومت نے اپنے پہلے دور میں دہلی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی شروع کی تو اس نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ دہلی کے ہر گھر کو۲۴؍گھنٹے بجلی اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔ پھر ۲۰۰۳ء میں دہلی کے باشعور ووٹروں نے کانگریس کو مکمل اکثریت سے اقتدار سونپا تھا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:جالندھر میں موسلادھار بارش، گھروں میں پانی داخل

دیویندر یادو نے کارکنوں سے اپیل کی، ’’وہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے نظریہ پر عمل کریں، کانگریس صدر ملکارجن کھر گے کا پیغام عام کریں۔ راہل گاندھی کی ہر شہری کے حقوق کیلئے جدوجہد، کانگریس کی کامیابیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا ذکر کریں۔ اس کے تحت نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور مزدوروں کو انصاف فراہم کرنے کی پالیسیوں پر کام کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہو جائیں۔ ‘‘
 اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ملنے والے ووٹوں کے فیصد کے بعد جہاں ایک طرف پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھا ہے اور ان میں کام کرنے کا جوش نظر آرہا ہے، وہیں دوسری طرف دہلی کے باشندوں کا بھی کانگریس سے متعلق رویہ تبدیل ہورہا ہے۔ ‘‘ ان کا یہ بھی کہناتھا، ’’پچھلے۱۰؍ سال میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی حکومتوں نے دہلی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے بجائے اس معاملے میں دہلی کو۲۰؍ سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK