شدیدبارش سے گلیوں میں پانی بھرگیا، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: August 12, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Jalandhar
شدیدبارش سے گلیوں میں پانی بھرگیا، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
جالندھر میں اتوار کو موسلادھار بارش ہوئی۔ مسلسل بارش سے جہاں ایک طرف موسم خوشگوار ہو گیا، وہیں دوسری طرف نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔ عوام کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ اتوار کو چاروں طرف سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں۔ شہر میں سیلاب جیسی صورتحال رہی۔
یہ بھی پڑھئے:کرہل اسمبلی سیٹ بی جےپی ہی جیتے گی: برجیش پاٹھک
اس دوران انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ سیلاب زدہ سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کیجئے۔ ایک چھوٹی سی غلطی آپ کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔ جالندھر کی سڑکوں پر پانی بھر جانے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایسے میں لوگ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے پیدل پانی میں جانے پر مجبور ہوگئے۔ بارش اتنی شدید تھی کہ گلیوں میں پانی بھر جانے سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔