• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: عدالت نے آرٹ گیلری سے ایم ایف حسین کی بنائی ۲ تصاویر ضبط کرنے کا حکم دیا

Updated: January 22, 2025, 9:18 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ایڈوکیٹ امیتا سچدیو نے دہلی کی عدالت سے تفتیشی افسر کے ذریعہ حسین کی مبینہ طور پر جارحانہ پینٹنگز کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

The great painter, the late MF Hussain. Photo: INN
عظیم مصور مرحوم ایم ایف حسین ۔ تصویر: آئی این این

دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو مرحوم آرٹسٹ ایم ایف حسین کی بنائی دو پینٹنگز کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ قومی دارالحکومت کی ایک آرٹ گیلری میں ان پینٹنگز کی نمائش مبینہ طور پر ناگوار ہونے کی شکایت درج کی گئی تھی۔ پینٹنگز میں ہندو دیوتاؤں ہنومان اور گنیش کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

پیٹیالہ ہاؤس کی عدالتوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ساحل مونگا نے ایڈووکیٹ امیتا سچدیو کی درخواست پر پیر کو یہ حکم جاری کیا۔ سچدیو نے تفتیشی افسر کے ذریعہ تصاویر کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ۴ دسمبر کو نئی دہلی کے کناٹ پلیس ایریا میں واقع دہلی آرٹ گیلری (ڈی اے جی) میں مبینہ طور پر جارحانہ پینٹنگز کی تصاویر نکالی تھیں اور ۹ دسمبر کو ان پینٹنگز کی نمائش کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی۔ تاہم، جب انہوں نے ۱۰ دسمبر کو ایک بار پھر گیلری کا دورہ کیا گیا تو پینٹنگز کو ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہی عیدگاہ مسجد تنازع: عید گاہ مسجد کے سروے پر سپریم کورٹ کی پابندی برقرار

اپنے حکمنامہ میں ، مونگا نے پولیس کی ایکشن رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر نے سیکیورٹی کیمرا فوٹیج اور آرٹ گیلری کے نیٹ ورک ویڈیو ریکارڈر ضبط کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دہلی آرٹ گیلری کے ذریعہ پینٹنگز کی فراہم کردہ ایک فہرست میں موجود پینٹنگز کا ذکر سیریل نمبر ۶ اور ۱۰ میں کیا گیا ہے۔" مونگا نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق، آرٹ کی نمائش ایک نجی جگہ پر کی گئی تھی اور پینٹنگز صرف حسین کے اصل کام کو ظاہر کرنے کے لئے تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: معروف شاعر و ادیب تابش مہدی کا ۷۴؍سال کی عمر میں انتقال، اردو حلقہ سوگوار

آرٹ گیلری نے بدھ کو بتایا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشورہ کررہے ہیں۔ ہم اب تک کسی بھی عدالتی کارروائی میں فریق نہیں ہیں اور پیش رفتوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حسین کا انتقال ۲۰۱۱ء میں ہوا تھا۔ انہیں ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK