Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی: طوفان کی وجہ سے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

Updated: April 12, 2025, 4:02 PM IST | New Delhi

دہلی اور اطراف کے علاقوں مین شدید طوفان کی وجہ سے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی)میں متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ چند طیاروں کے رخ تبدیل ہونے کے سبب مسافروں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔

Crowds of passengers can be seen at the airport. Photo: X
ایئرپورٹ پر مسافروں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: ایکس

دہلی اور اطراف کے علاقے شدیدطوفان کی زدمیں آگئے جس کی وجہ سے اندراگاندی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی) پر پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے سیکڑوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ رپورٹس کے مطابق ’’سنیچرکی صبح اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ۵۰؍ سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ۲۵؍ سے زائد طیاروں کے رخ تبدیل کردیئے گئے تھے جبکہ دھول کے طوفان کی وجہ سے ۷؍ پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔‘‘

حکام نے کہا ہے کہ ’’دھول کے طوفان کی وجہ سے بہت سے طیاروں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں اور متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دہلی ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ جن طیاروں کے رخ تبدیل کئے گئے تھے انہیں دہلی پہنچنے میں وقت لگا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔‘‘ پروازوں میں تاخیر اور پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں سوشل میڈیا پر شکایتوں کا انبار تھا جن میں مسافروں نے ایئرلائنس پر بدانتظامی کا الزام عائد کیا جس کی وجہ سے ان کا سفرمتاثر ہوا۔‘‘

چند مسافروں نے ایئرلائنس کے عملے پر مبینہ بدانتظامی کا الزام عائد کیا جبکہ متعدد مسافروں نے دہلی ایئرپورٹ کے بورڈنگ گیٹ پر بھیڑکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایکس پر ایئر انڈیا اور منسٹری آف سیول ایوی ایشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’ورلڈ کلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی پربدانتظامی ۔یہاںبس اسٹینڈ سے بھی زیادہ خراب بدانتظامی ہے۔‘‘ جس کے جواب میں ایئر انڈیا نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ ڈیئر مسٹر لال، ہم آپ کو سن سکتے ہیں۔ تاہم، براہ کرم یہ جان لیں کہ خراب موسم کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ہمارا عملہ مسافروں کی مددکرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے ۱۴۵؍ فیصد کے جواب میں چین کا ۱۲۵؍ فیصد کا جھٹکا

چند رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیاروں میں تاخیر اور چند طیاروں کے رخ تبدیل کرنے کی وجہ سے جمعہ کی دیر رات اور سنیچر کی صبح بورڈنگ گیٹ پر مسافروں کی بھیڑ تھی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK