دہلی میں عام آدمی پارٹی کے وزیر گوپال رائے نے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کریں۔
EPAPER
Updated: November 19, 2024, 7:00 PM IST | New Delhi
دہلی میں عام آدمی پارٹی کے وزیر گوپال رائے نے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کریں۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو خط لکھ کر ان سے دہلی حکومت اور کئی دیگر وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ بلانے کی درخواست کی، تاکہ دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مصنوعی بارش کرائی جا سکے۔خط میں دہلی کی فضائی آلودگی کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس سے قبل دہلی حکومت موسم سرما کےتمام عملی منصوبے نافذ کر چکی ہے۔اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف دہلی بلکہ پورے شمالی ہندوستان کے علاقوں کی حفاظت کیلئے فوری کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھئے: نئی دہلی: ۴؍ سالہ بچے کا اغواء، اغواء کار نے مذہب معلوم ہونے کے بعد بچے کو چھوڑ دیا
اس خط میں پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کو اجاگر کرتے ہوئے اتر پردیش میں پرالی جلانے کے واقعات میں مبینہ اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار منگل کی صبح لگاتار دوسرے دن بھی `شدید پلس زمرے میں رہا، شہر میں دھند چھائی رہی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی میں صبح ۸؍ بجے تک اے کیو آئی ۴۸۸؍ درج کیا گیا،اسے`شدید پلس زمرے میں رکھاہے،اس طرح کی سطحوں پر،ہوا کو صحت کیلئے خطرناک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں،اور سانس یا دل کے مریضوں کیلئے۔