• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: قرول باغ میں دو منزلہ عمارت منہدم، تین افراد ہلاک، دیگر ۱۴؍ زخمی

Updated: September 18, 2024, 10:52 PM IST | New Delhi

دہلی میں ہونے والی شدید بارش نے شہر کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، اسی اثنا میں قرول باغ کے باپا نگر میں دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ۱۴؍ افراد زخمی ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ملبے میں اب بھی کچھ مکین دبے ہوں، راحتی کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

A resident was rescued from the rubble of the Karol Bagh building. Photo: PTI
کرول باغ عمارت کے ملبے سے ایک مکین کو بازیافت کیا گیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

دہلی کے قرول باغ کے باپا نگر علاقے میں ایک دومنزلہ عمارت کے منہدم ہونے کی خبر ہے، اس حادثہ میں ۳؍افراد ہلاک اور دیگر ۱۴؍ مکین زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی ملبے میں مکین دبے ہو سکتے ہیں۔ یہ حادثہ صبح ۹؍ بج کر ۱۱؍ منٹ پر پیش آیا۔ جس کے فوراً بعد دہلی کے فائر سروس نے جائے حادثہ پر ۵؍ گاڑیاں روانہ کر دیں۔حکام کا کہنا ہے دہلی پولیس سمیت تمام اہلکار پوری ذمہ داری سے راحتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔اس واقع کے چشم دید کے مطابق موقع پر بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہیں اور افراتفری کا ماحول ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ ملبے میں مزید افراد دبے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ملاڈ اسٹیشن پر زبردست بھیڑ کے سبب حادثے کا اندیشہ!

ابتدائی رپورٹ کے مطابق علاقے میں جاری شدید بارش اس انہدام کا سبب ہو سکتی ہے، کیونکہ بارش نےشہر کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ڈی سی پی ہرش وردھان کے مطابق پرساد نگر پولیس اسٹیشن کو عمارت کے انہدام کی خبر موصول ہوئی، جس کے بعد ۸؍ افراد کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا گیا، جبکہ خدشہ ہے کہ کئی ا فراد اب بھی ملبے میں دبےہیں۔ حادثہ کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے ضلع مجسٹریٹ کو متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نےسوشل میڈیا پر متاثرین سے اظہار ہمدردی کی، اور متاثرین کی مدد اور انہدام کی وجوہات کی مکمل جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔ آتشی نے عوا م پر بھی زور دیا کہ وہ عمارت کی حفاظت سے متعلق کسی بھی ممکنہ خطرات کی اطلاع دیں، جو خطے میں حالیہ شدید بارش کے بعد بڑھے ہوئے خطرے کی نشاندہی کریں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، آتشی نے میونسپل کارپوریشن کے میئر سے احتیاطی تدابیر پر بات کرنے اورہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نبی کریم نگر میں ایک گھر کی دیوار منہدم ہونے سے ایک مکین کی موت جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ ۷؍ ستمبر کو ایک مماثل حادثہ میں گریٹر نوئڈا میں ایک گھر کے سات لوگ گھر کے ملبے میں دب گئے تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK